لندن پلان ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر بنا تھا،عمران خان ، پلان میں اقتدارکی باریاں لینے کامعاہدہ طے ہواتھا،ہماراپلان عوام کی حدودسے حکمرانوں کوشکست دیناہے ، جمعہ کوڈی چوک میں انسانوں کا سمندرپہنچے گا،11کروڑپاکستانیوں کوغربت سے نکالیں گے، جومرضی ہوجائے نوازشریف کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ لندن پلان ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان لندن میں بنا،جس کانام میثاق جمہوریت تھا،لندن پلان میں اقتدارکی باریاں لینے کامعاہدہ طے ہواتھا،ہماراپلان عوام کی حدودسے حکمرانوں کوشکست دیناہے ، جمعہ کوڈی چوک میں انسانوں کا سمندرپہنچے گا،11کروڑپاکستانیوں کوغربت سے نکالیں گے ۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسلادھاربارش میں بھی کارکنان پرعزم ہیں ،تحریک انصاف جیسے پرعزم کارکنان کسی جماعت کے پاس نہیں ہیں ،ایک طرف باہمت نوجوان ہیں دوسری طرف حکمران ہیں کوئی اورجماعت ہوتی تواولے پڑتے ہی بھاگ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جومرضی ہوجائے نوازشریف کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف اورآصف علی زرداری مل کرملک لوٹ رہے ہیں ،دونوں کے درمیان مک مکاہوچکاہے ۔

نوازشریف آصف علی زرداری کے ڈرائیوربن جاتے ہیں ۔آصف علی زرداری اورنوازشریف میں اوپرسے لڑائی اوراندرسے بھائی بھائی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوبچہ ہے اسے دورہ ملتان کے دوران 750پولیس اہلکاروں کاپروٹوکول دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ جمعہ اسلام آبادکاسب سے بڑاعوامی سمندرہوگا،آزادی چوک پراسلام آبادکاسب سے بڑادھرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ لندن پلان ن لیگ اورپی پی کے درمیان تھاجس کومیثاق جمہوریت کانام دیااورفیصلہ کیاگیاکہ پہلے تم باری لیناملک کولوٹواورپھرہماری باری آئے گی ،میثاق جمہوریت باریاں لگانے کے لئے کیاگیا،نوازشریف اورآصف علی زرداری کی وکٹ ایک ہی گیندسے ارائیں گے ،لندن پلان کادوسراحصہ انتخابات میں دھاندلی تھا،آصف علی زرداری نے کہاکہ آراوزکاالیکشن تھاتونوازشریف سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگتے ،مک مکاکی وجہ سے چپ ہیں،ن لیگ اورپی پی کبھی ایک دوسرے کااحتساب نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماراپلان عوام کی مددحکمرانوں کوشکست دیناہے ،یہ لندن میں نہیں بنایاگیاباریاں لینے والوں کوہارنے کاپلان لندن مٰں نہیں اٹھارہ سال پہلے بنایاتھا۔انہوں نے کہاکہ گیارہ کروڑپاکستانیوں کوغربت سے نکالناہے کرپشن کاخاتمہ کرناہے ،ہرپاکستان ایک لاکھ روپے کامقروض ہوچکاہے ۔