لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہو گیا ،وزیراعظم نواز شریف، لندن پلان کا جو حال ہوا وہ پورے ملک اور قوم نے دیکھ لیا ،ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، میڈیا سے مختصر گفتگو

جمعرات 25 ستمبر 2014 07:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہو گیا ہے ، ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا ، لندن سے واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات سب کے سامنے ہے لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہوگیا ہے لندن پلان کا جو حال ہوا ہے وہ پورے ملک اور پوری قوم نے دیکھ لیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا وزیراعظم گزشتہ روز لندن سے واشنگٹن روانہ ہوئے جہاں وہ آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :