الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں عمران خان کے کسی الزام کاذکرنہیں ہے ،پرویزرشید، شاہ محمودقریشی خودرپورٹ پڑھیں یاکسی سے پڑھوالیں ،دھاندلی اوربے ضابطگی میں زمین آسمان کافرق ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 24 ستمبر 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں عمران خان کے کسی الزام کاذکرنہیں ہے ،شاہ محمودقریشی خودرپورٹ پڑھیں یاکسی سے پڑھوالیں ،دھاندلی اوربے ضابطگی میں زمین آسمان کافرق ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جورپورٹ دی ہے اس میں عمران خان کے کسی بھی الزام کاذکرتک نہیں ،الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کی بات کی ہے اوردھاندلی اوربے ضابطگیوں میں زمین آسمان کافرق ہے ،بے ضابطگیاں توبڑے بڑے ممالک میں ہوجاتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے الزام لگایاتھاکہ بیلٹ پیپراردوبازارسے چھپوائے گئے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم اورسابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے انتخابات میں مداخلت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 35پنکچرکی بات کی ان میں سے کسی بھی الزام کارپورٹ میں ذکرنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمودقریشی کس چیزکی تصدیق پرخوشیاں منارہے ہیں ۔

انہوں نے توشایدرپورٹ نہیں پڑھی شاہ محمودقریشی خودرپورٹ پڑھ لیں یاپھرکسی اورسے پڑھوالیں ۔پرویزرشیدنے کہاکہ عمران خان کاخیال تھاکہ سیکورٹنی پران کے مخالفین کوچن چن کرقتل کردیاجائیگااوروہ اکیلے انتخابات لڑیں گے ۔لیکن ایسانہیں ہوسکااس بات پران سے ہمدردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 1997-99ء میں نوازشریف اوربے نظیرکوانتخابات سے باہرنکالنے کامطالبہ کیاتھااورمشرف نے ان کی خواہش پوری کردی تھی لیکن وہ پھربھی انتخابات نہ جیت سکے اب وہ کیاچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب بطورسربراہ سیاسی جماعت کے انتخاب لڑنااورشکست کوتسلیم کرناسیکھیں جب ہم ہارجاتے ہیں توتسلیم کرلیتے ہیں ۔