سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری جمہوریت کے میر جعفر ہیں، عمران خان

بدھ 24 ستمبر 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتحار محمد چوہدری کو جمہوریت کا میر جعفر قرار دے دیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی چوک میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابات 2013 میں دھاندلی پاکستان میں جمہوریت کے میر جعفر افتخار چوہدری نے کرائی کیونکہ سابق چیرمین نیب فصیح بخاری نے بھی افتخار چوہدری کو ہی دھاندلی میں ملوث قرار دیا ہے جبکہ افتخار چوہدری کے خلاف سابق ڈی جی ایم آئی ندیم اعجاز کا بیان حلفی بھی میرے پاس آچکا ہے جس کے بعد افتخار چوہدری کے خلاف سچائی بتانے کے لیے بے چین ہوں اس لیے سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ میرا کیس جلد سنے۔