منہاج القرآن عالم اسلام کا واحد ادارہ ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنے معاملات میں مشیر کا درجہ دیاہے، طاہر القادری ، تعلیم عوام میں آگاہی پیدا کرتی ہے افسوس حکمران جان بوجھ کر قوم کو صحت و تعلیم کی سہولتوں سے محروم کئے ہوئے ہیں، عوام کو اب آگے بڑھ کر بھیڑیوں سے اپنا حق چھیننا ہوگا، لوگ خون بیچ کر بجلی کا بل جمع کرارہے ہیں، تارکین وطن لندن، نیویارک میں احتجاج کرکے بین الاقوامی سطح پر اس بات کو اجاگر کریں کہ نوازشریف درجنوں افراد کی لاشیں گرا کر امریکہ آئے ہیں، ڈیڑھ کے ماہ شیرخواروں کو بھی ظالموں نے قید کرلیا، 15 سال سے کم عمر بچوں پر بدترین تشدد کیاگیا، اپنے خلاف بغاوت روکنے کیلئے نوکریوں پر پابندی اٹھادی گئی لیکن حکمران کچھ بھی کرلیں اب عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، انقلاب مقدر بن چکا ، 40روز سے زائد احتجاج نے پوری قوم کو جگا دیاہے، انقلاب دھرنا سے قائد عوامی تحریک کا خطاب

بدھ 24 ستمبر 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے انکشاف کیاہے کہ منہاج القرآن عالم اسلام کا واحد ادارہ ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنے معاملات میں مشیر کا درجہ دیاہے، تعلیم عوام میں آگاہی پیدا کرتی ہے افسوس حکمران جان بوجھ کر قوم کو صحت و تعلیم کی سہولتوں سے محروم کئے ہوئے ہیں، عوام کو اب آگے بڑھ کر بھیڑیوں سے اپنا حق چھیننا ہوگا، لوگ خون بیچ کر بجلی کا بل جمع کرارہے ہیں، تارکین وطن لندن، نیویارک میں احتجاج کرکے بین الاقوامی سطح پر اس بات کو اجاگر کریں کہ نوازشریف درجنوں افراد کی لاشیں گرا کر امریکہ آئے ہیں، ڈیڑھ ماہ بچوں کو بھی ظالموں نے قید کرلیا، 15 سال سے کم عمر بچوں پر بدترین تشدد کیاگیا، اپنے خلاف بغاوت روکنے کیلئے نوکریوں پر پابندی اٹھادی گئی لیکن حکمران کچھ بھی کرلیں اب عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، انقلاب مقدر بن چکا ، 40روز سے زائد احتجاج نے پوری قوم کو جگا دیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام شاہراہ دستور کے سامنے انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حکمران کتنا ہی ظلم کرلیں لیکن ان کے دن گنے جاچکے ہیں ، عوام کو بھیڑیوں سے اپنا حق چھینا ہوگا ا ور جابر ، ظالم حکمرانوں سے حق چھیننے کا طریقہ میں نے عوام کو بتادیاہے جبکہ 40 روز سے زائد جاری استقامت سے بھرپور احتجاج نے پوری قوم کو جگا دیاہے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل واحد اسلامی تنظیم ہے جسے اقوام متحدہ نے اسلامی معاملات میں اپنے مشیر کا درجہ دیاہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورئہ امریکہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پوری دنیا کوا ٓگاہ کرنے کے لئے گو نواز گو کے نعرے لگائے جائیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ یہ لاشیں گرا کرامریکہ آئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ چاہے ایئرپورٹ ہو یا نیویارک میں واقع اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی ہو یا لند ن میں ان کا گھر ہو یا کسی ہوٹل میں قیام، ہر جگہ ان کی آمد پر عوام گھروں سے نکل کر احتجاج کریں۔انہوں نے بتایا کہ جیل سے کئی روز بعد رہائی پانے والے کارکنان اپنے گھروں کو جانے کے بجائے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کوتو دنیا کا کوئی آئین سزا نہیں دیتا لیکن موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ تک بچوں کو بھی قید رکھا اور 15 سال سے کم عمر بچوں کو قید میں رکھ کر بدترین تشدد کیاگیا۔ حکمران آئینی و قانونی طور پر حق حکمرانی کھوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں میں بھی انقلاب کی تڑپ پیدا ہوجائے تو پھر انقلاب قوم کا مقدر بن جاتا ہے۔انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ تم چاہے جتنا ظلم و جبر کرلو لیکن تمھارے دن گنے جاچکے ہیں۔

طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے خلاف بغاوت سے روکنے کے لئے بے تحاشا فنڈ دے رہی ہے، نوکریوں پر سے پابندی بھی اسی لئے اٹھائی گئی ہے کہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کی بدولت وفاقی حکومت نے یہ تسلیم کیا کہ رواں بجلی کے بلوں میں عوام سے ناجائز پیسے وصول کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد کے ایک شخص کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک غریب شخص نے اپنا خون بیچ کر بجلی کا بل ادا کیاہے ، اوکاڑہ کے 60 دیہاتوں میں گزشتہ کئی دنوں سے مکمل طور پر بجلی بند کردی گئی ہے اب عوام کا خون چوسنے والوں سے اس کا حساب لیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جس معاشرے میں تعلیم و صحت پر توجہ دی جائے وہی ترقی کر تی ہے مگر افسوس یہاں بنیادی تعلیم کی بھی سہولت میسر نہیں وڈیروں کی طر ح اس لئے معاشرے میں صحت و تعلیم نہیں دی جاتی کہ کہیں عوام میں شعور اجاگر نہ ہوجائے لیکن حکمران سن لیں اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انقلاب عوام کا مقدر و مستقبل بن چکاہے کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکتی۔