الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن 2013ء کوفراڈقراردیدیا،عمران خان،الیکشن کمیشن کی رپورٹ ہمارے موٴقف کی تائیدہے ،رپورٹ سے نوازشریف کاایک اور جھوٹ پکڑاگیا،عوامی دھرنے کے باعث الیکشن کمیشن دھاندلی کی رپورٹ جاری کرنے پر مجبور ہوا،نئے پاکستان کیلئے خودکوبدلناہوگا،دھرنے سے خطاب

بدھ 24 ستمبر 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن 2013ء کوفراڈقراردیدیا،الیکشن کمیشن کی رپورٹ ہمارے موٴقف کی تائیدہے ،رپورٹ سے نوازشریف کاایک اورجھوٹ پکڑاگیا،عوامی دھرنے کے باعث الیکشن کمیشن دھاندلی کی رپورٹ جاری کرنے پرمجبورہوا،نئے پاکستان کیلئے خودکوبدلناہوگا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم امتحان میں ہمیشہ کامیاب اورحکومتیں فیل ہوئی ہیں ،پاکستانی قوم میں بڑاجذبہ ہے ،بیرون ملک اوراندرون ملک پاکستانیوں کے ہمیشہ سیلاب اورزلزلے کے دوران کھل کرلوگوں کی مددکی ،الیکشن کمیشن نے خودتسلیم کرلیاہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نواز شریف نے جھوٹ بولاکہ الیکشن شفاف ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن خودکہہ رہاہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن نے ہمارے موٴقف کی تائیدکردی ہے ،الیکشن کمیشن کی رپورٹ آنے پرخوشی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں سچ بولنااورانااورخوف پرقابوپاناہوگا،اورمیرٹ پرفیصلے کرناہونگے ،ملک تبدیل ہورہاہے ،عوام کواپنے حقوق کاپتہ چل رہاہے ،ملک کاکمزورطبقہ اپنے حقوق کیلئے جاگ گیاہے ،سرکاری ملازمین حکمرانوں کے گلوبٹ نہ بنیں ،نیاپاکستان بنانے کیلئے خودکوبدلناہوگا۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لائیں گے ،وی آئی پی کلچرکاخاتمہ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 9ماہ تک رپورٹ کوچھپائے رکھا،دھرنے کے دباوٴمیں آکرالیکشن کمیشن نے دھاندلی کی رپورٹ کومنظرعام پرلایا۔حکومت نے چیئرمین نادراکوبتایاکہ قائمقام چیئرمین نادراخلاف ورزی کررہاہے اوررزلٹ تبدیل کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن رپورٹ میں الیکشن کوفراڈقراردیدیا،فارم 74سامنے اایاتودھاندلی ثابت ہوجائیگی ،الیکشن میں مقناطیسی سیاسی بھی ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں اردوبازارسے بیلٹ پیپرزچھپوانے کابھی اعتراف کیاگیاہے ۔نوازشریف اورافتخارچوہدری دھاندلی میں ملوث تھے جب ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوگی توالیکشن سارافراڈہوا۔افتخارچوہدری کے خلاف سچائی بتاتے توپھٹ رہاہوں ،ایڈمرل فصیح بخاری نے افتخارچوہدری کودھاندلی کاذمہ دارقراردیدیا۔