لاہوری شیروں کو شکست :شاہ رخ خان کا کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر جشن

منگل 23 ستمبر 2014 04:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)بھارتی فلم اسٹاراور کو لکتہ نائٹ رائیڈرکے شریک مالک شاہ رخ خان نے ٹی ٹوئنٹی چیمپئن لیگ میں لاہور لائینز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر بے حد خوش ہوں،فلم اسٹار شاہ رخان نے کو لکتہ نائٹ رائیڈر کے کھلاڑیوں کو فتح پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔