شریف برادران سے کوئی اختلاف نہیں ،24ستمبر کو پاکستان واپس آؤں گا۔ چوہدری محمد سرور، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی مزید3چھٹیاں منظور ،اب21کی بجائے24ستمبر کو واپسی ہوگی

منگل 23 ستمبر 2014 04:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ شریف برادران سے کوئی اختلاف نہیں ہے،24ستمبر کو پاکستان واپس آؤں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر شپ اعزاز ہے،پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا،چھٹی میں توسیع نہیں کی ،24ستمبر کو واپس آرہا ہوں،گورنر کا عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا،شریف برادران کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی مزید3چھٹیاں منظور کی گئیں،اب21کی بجائے24ستمبر کو واپسی ہوگی۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور جو نجی دورے پر10دن قبل لندن گئے تھے اور وہاں پر10دن کے بعد اپنا نجی کام مکمل نہ ہونے پر انہوں نے مزید 3چھٹیوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے21 سے 23ستمبر تک گورنر کی چھٹی منظور کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیجی اور صدر نے ان کی مزید3چھٹیوں کی منظوری دی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا تھا کہ لندن میں طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات میں گورنر پنجاب بھی موجود تھے اور انہوں نے اسکی تردید بھی کی ہے تاہم وہ اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بھی بنے ہوئے ہیں۔