دوران حج وفات پانے والے 19پاکستانی عازمین حجاز مقدس میں ہی سپرد خاک

منگل 23 ستمبر 2014 04:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء ) حج کیلئے حجاز مقدس پہنچنے والے 19 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور ک کے ترجمان و جوائنٹ سیکرٹری حج شہزاد احمدبتایا کہ 19 افراد کی قدرتی موت واقع ہوئی اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اللہ کو پیارے ہونے والے افراد کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے اوران تمام افراد کو حجاز مقدس میں ہی سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :