وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح ساڑھے آٹھ بجے امریکہ روانہ ہونگے ، لندن میں مختصر قیام اور امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

منگل 23 ستمبر 2014 04:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج صبح ساڑھے آٹھ بجے امریکہ روانہ ہونگے ، لندن میں مختصر قیام اور امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اسلام آباد سے روانہ ہوں گے نواز شریف امریکہ کے دورے سے قبل لندن میں مختصر قیام کرینگے اور پھر امریکہ جائینگے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکہ میں اپنے قیام کے دوران اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔