پاکستان تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی،عہدے سے ہٹا دیا گیا، شوکاز نوٹس جاری ،29ستمبر تک اپنے بیانات کی وضاحت کریں،پی ٹی آئی

منگل 23 ستمبر 2014 04:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے جاویدہاشمی کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا،جاویدہاشمی29ستمبر تک اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،پارٹی سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری چےئرمین عمران خان نے دی ہے،جاوید ہاشمی کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیاگیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس ان کیمرہ ہوتے ہیں،جاوید ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں وہ 29ستمبر تک ان الزامات کا جواب دیں،جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔