ڈاکٹر طاہر القادری کا 3دن کیلئے الٹی میٹم ،انقلاب مارچ کامیاب ہوچکا، اب انقلاب طوفان میں تبدیل ہوکر کامیابی جانب گامزن ہوگا،ڈاکٹر طاہر القادری، انقلاب میں کھوٹے سکے بھی چل پڑینگے، جمہوریت کے نام پر آمروں ، جابروں نے قوم میں مایوسی پیدا کی لیکن انقلابیوں نے 40دنوں میں سوئی ہوئی قوم کو جگا دیاہے، گو نواز گو نعرہ نہیں قومی پیغام بن گیاہے، دفعہ 144 عدالت نے ختم کردیا اب لوگ گھروں میں آجا سکتے ہیں کوئی پابندی نہیں،انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب

منگل 23 ستمبر 2014 04:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)ڈاکٹر طاہر القادری نے 3دن الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ انقلاب مارچ کامیاب ہوچکا، اب انقلاب طوفان میں تبدیل ہوکر کامیابی جانب گامزن ہوگا، انقلاب میں کھوٹے سکے بھی چل پڑینگے، جمہوریت کے نام پر آمروں ، جابروں نے قوم میں مایوسی پیدا کی لیکن انقلابیوں نے 40دنوں میں سوئی ہوئی قوم کو جگا دیاہے، گو نواز گو نعرہ نہیں قومی پیغام بن گیاہے، دفعہ 144 عدالت نے ختم کردیا اب لوگ گھروں میں آجا سکتے ہیں کوئی پابندی نہیں۔

پیر کی شام انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قوم نے 40 دنوں میں سوئی ہوئی قوم کو جگا دیاہے اور گونگے لوگوں کو زبان دی ہے۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وقت آنے پر جیب میں پڑے کھوٹے سکے بھی چل جاتے ہیں اور ہم بھی انقلاب میں کھوٹے سکوں کو چلائینگے۔

(جاری ہے)

انقلاب کی لہر اتی ہے تو کئی کھوٹے سکے ساتھ چلتے ہیں، انقلاب کی لہر آچکی ہے دو یا تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ انقلاب مارچ جس آب و تاب کے ساتھ آیا تھا اب کامیابی کی طرف گامزن ہے، اگلے 2 تین روز میں انقلاب کو طوفان میں تبدیل کردینگے جس کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ انقلاب ملک گیر تحریک کی صورت میں تبدیل ہوجائیگا۔ انقلاب آچکاہے اب کو منزل مقصود تک پہنچاناہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گونواز گو صرف نعرہ ہی نہیں قومی پیغام بن چکاہے ۔

نواز شریف کے اپنے حلقے میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، ایشین گیمز میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگتے رہے اور آئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں، ہمارے انقلاب کی فتح ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ذہنی طور پر کوئی قوم غلام ہوجائے تو پھر اسے کوئی نہیں اٹھا سکتا لیکن انقلاب مارچ کے لوگوں کے سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوم کو معاشی طور پر پست کیا جارہا ہے،آمروں اور جاگیرداروں نے قوم میں مایوسی پیدا کیں ہیں، سیاسی آمروں نے قوم سے اٹھنے کی طاقت چھین لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک پر قابض جمہوریت کے نام پر آمروں اور جابروں نے قوم میں مایوسی پیدا کی لیکن انقلاب مارچ نے لوگوں میں شعور اجاگر کردیاہے۔۔ اس موقع پر انہوں نے 2013ء کے الیکشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ انتخابات آئین و قانون کے خلاف تھے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو 9ماہ تک سرد خانے میں رکھ کر چھپایا گیا انتخابات میں ایمانداری اور شفافیت بھی نام کی چیز نہیں تھی لیکن افسوس لوگ مفادات کیلئے اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا سکورٹنی کا عملہ ٹھیک کام نہیں کرسکا، اسمبلی میں چوروں کو آنے سے نہیں روکا گیا، امیدواروں کی جانچ پرتال کا صحیح وقت نہیں ملا، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا، انتخابات سے بنے والی حکومت غیر آئینی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت لوگوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم عدالت نے 29 ستمبر تک دفعہ 144معطل کردی ہے دھرنے کے شرکاء آجاسکتے ہیں اور روز آسکتے ہیں۔