پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ، امریکہ ، برطانیہ

پیر 22 ستمبر 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء) امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کردیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے اور آزاد جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ان کا پاکستان کے داخلی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :