عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،عمران خان جتنی مرضی کوششیں کریں، شرجیل میمن ، عمران خان وی آئی پیزکلچرکے خلاف ہیں اورنجی طیارے میں گھومتے ہیں ،عمران خان نے غصہ پی پی اورنوازشریف پرنکالاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 ستمبر 2014 08:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،عمران خان جتنی مرضی کوششیں کریں عمران خان وی آئی پیزکلچرکے خلاف ہیں اورنجی طیارے میں گھومتے ہیں ،عمران خان نے غصہ پی پی اورنوازشریف پرنکالاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کوکامیاب جلسے پرمبارکبادپیش کرتاہوں ،عمران خان نے اچھاجلسہ کیا،اپناغصہ پیپلزپارٹی اورنوازشریف پرنکالنے کی کوشش کی ،عمران کان جتنی مرضی کوششیں کریں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے خطاب میں سیلاب زدگان کیلئے کچھ نہیں کہا۔ٹارگٹ کلنگ پرصرف لیاری کی بات کی گئی عمران خان کوآئی ڈی پیزاورسیلاب زدگان کیلئے بھی سوچناچاہئے تھا،کرپشن پورے ملک کامسئلہ ہے ،پیپلزپارٹی نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششں کیں ،پیپلزپارٹی نے پہلے بھی سازشوں اوردھرنوں کامقابلہ کیا،عمران خان خیبرپختونخواہ میں سب چیزیں ٹھیک کرکے دکھائیں ۔

متعلقہ عنوان :