امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اورایران نے مل کرپاکستان میں انتشارپھیلایا،اسلم بیگ،آرمی چیف نے طاہرالقادری اورعمران خان کی سازش ناکام بنادی،حکومت کودھرنے ختم کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کرناچاہئے،سابق آرمی چیف،امریکہ کوافغانستان میں شکست ہوئی ہے وہ اس کابدلہ پاکستان سے لیناچاہتاہے ، عمران خان اورطاہرالقادری کواقتدارکالالچ دیاگیا،عمران خان کوبھی وزیراعظم بننے کاشوق کافی عرصے سے ہے،ہمار ے لوگ طاہرالقادری کوایرانی شہرقم لے گئے اور سینئر آیت اللہ، ویٹی کن میں پوپ سے ملاقات کرائی گئی ، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف

پیر 22 ستمبر 2014 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)سابق آرمی چیف جنرل(ر)اسلم بیگ نے کہاہے کہ امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اورایران نے مل کرپاکستان میں انتشارپھیلایا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طاہرالقادری اورعمران خان کی سازش ناکام بنادی ،حکومت کودھرنے ختم کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کرناچاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ ،افغانستان سے نکل رہاہے ،امریکہ چاہتاہے کہ پاکستان میں ایسی حکومت جوافغانستان میں آنے والی حکومت سے ٹکراوٴپیداکرے اورتصادم ہوجائے ،امریکہ کوافغانستان میں شکست ہوئی ہے وہ اس کابدلہ پاکستان سے لیناچاہتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کواقتدارکالالچ دیاگیاہے ،عمران خان کوبھی وزیراعظم بننے کاشوق کافی عرصے سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کے ساتھ آج جولوگ ہیں وہ 2002ء میں جنرل (ر)مشرف کے ساتھ تھے ،پرویزمشرف کی سوچ اورپالیسی پاکستان میں آزادخیال حکومت کی تھی۔چین نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے ساتھ تعلقات رکھے ہیں ،

پاکستان میں جس کی مرضی حکومت ہوچین اپنی پالیسی نہیں بدلتا،دھرنوں کامقصدچینی صدرکے دورے ملتوی کرنے کیلئے نہیں تھے ،دھرنے ختم ہونے کے بعدچینی صدرآئیں گے ۔

حکومت نے دھرنوں سے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت دیرکی ،حکومت کے پاسادارے ہیں استعمال کرنے چاہئیں ،دھرنے والوں خلاف طاقت کااستعمال کیاجاناچاہئے کیونکہ دھرنے والے مذاکرات کونہیں مانتے مذاکرات ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اقتدارعوام کے ہاتھوں میں جاناچاہئے۔اسلم بیگ نے انکشافات کرتے ہو ئے کہا کہ ہمار ے لوگ طاہرالقادری کوایرانی شہرقم لیکر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی ،ان لوگوں کی ویٹی کن میں پوپ سے ملاقات کرائی گئی