عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی، پاکستان میں چند پیسے کمی کا امکان ، 47 پیسے سے ایک روپیہ 80 پیسے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی متوقع

پیر 22 ستمبر 2014 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے باوجود پاکستان میں صرف قیمتوں میں چند پیسے کمی کا امکان ہے اور حکام نے دعوی کیا ہے کہ دھرنوں کے باعث روپے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اگر یہ کمی نہ ہوتی تو زیادہ قیمتیں کم کی جا سکتی تھیں جس کے باعث اب 47 پیسے سے ایک روپیہ 80 پیسے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں 70 پیسے فی لیٹر ،ہائی آکٹین کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں87 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں77 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو بھیجی ہے ۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت جو96 تک پہنچ گئی تھی بڑھ کر 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اگر روپے کی قیمت میں کمی نہ ہوتی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :