تحریک طالبان پنجابی گروپ کا عام معافی کیلئے علمائے کرام کی توسط سے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

پیر 22 ستمبر 2014 08:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)پنجابی تحریک طالبان نے تبلیغی علمائے کرام کے توسط سے حکومت کو عام معافی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجابی تحریک طالبان کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے 16ہزار سے زائد کارکنوں کی عامی معافی کیلئے تبلیغی علمائے کرام اور اہلسنت و الجماعت کی قائدین کی خدمت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ نے ایک وفد تشکیل دے دیا ہے۔

یہ وفد مبلغ اسلام اور تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب، مولانا طارق جمیل، اہلسنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی ، حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام سے مشاورت کے بعد حکومت سے عام معافی کی درخواست کرے گا۔ یاد رہے کہ عصمت اللہ معاویہ کی قیادت میں تحریک طالبان پنجابی گروپ نے اپنی عسکری سرگرمیاں ختم کر کے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :