وزیر اعظم نواز شریف آج آرمی چیف سے اہم ملاقات کریں گے

پیر 22 ستمبر 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات کر رہے ہیں، یہ ملاقات سہ پہر دو بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم آرمی چیف کو اپنے دورہ امریکہ پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاک فوج میں اہمیت تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی جبکہ ممکنہ ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر بھی غور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :