مبارک ہو! میچ جیت گئے ہیں، گورنر پنجاب نے بھی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا ،مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے: عمران خان ،بلدیاتی نظام کے قیام کے بغیر ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، سندھ کے عوام سے بھٹو کے نام پر ووٹ لئے جاتے رہے تاہم ہاریوں کو انصاف نہیں ملا اور ان کا استحصال کیا گیا، کراچی والوں اپنے الیکشن اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرو، دھاندلی کو روکو، اگر آپ نے میرا ساتھ دیا تو کراچی سے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، لینڈ مافیا، پانی مافیا سمیت تمام مافیاز کا خاتمہ کردوں گا، حکومت کی پشت پناہی کے بغیر ٹارگٹ کلنگ ممکن نہیں،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا، لاہور والوں تیار ہوجاؤ، میں آرہا ہوں،نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر یہ تحریک ختم نہیں ہوگی، ووٹ کی طاقت سے ملک میں حکومت کی تبدیلی ہمارا حق ہے، مولانا فضل الرحمن کوکبھی معاف نہیں کریں گے، اللہ کا شکر ہے قوم اب جاگ گئی ہے اور وہ ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتی ہے، مزار قائد سے متصل پارٹی جلسے ،اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب
پیر 22 ستمبر 2014 08:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے بڑے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام جاگ چکے ہیں اور کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی، گورنر پنجاب نے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کی کرپشن پر مایوسی کا اظہار کر دیا ہے، کراچی کے بعد اب لاہور میں جلسہ کریں گے، بچہ بچہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا رہا ہے۔
آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مباک ہو! ہم یہ میچ جیت گئے ہیں، پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، ہر طرف ’گو نواز گو‘ کا نعرہ ہے، میاں صاحب کو اب گھر جانا ہی ہو گا، ان کو بچانے میں کوئی طاقت بھی کامیاب نہیں ہو سکی، ہم یہاں کسی کے اشارے پر نہیں عوام کے اشارے پر آئے تھے اور اسی عوام کی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے اعلان کیا کہ اب لاہور بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے، اس کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کریں گے۔ سب لوگوں کو علم ہو گیا ہے کہ کیا نعرہ لگانا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا اپنا صوبائی صدر بھی’گو نواز گو‘ کہہ گیا ہے۔ عوام کو مبارک ہو کہ آپ کی محنت کا نتیجہ نکلنے لگ گیا ہے اورنئے پاکستان کو بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے قیام کے بغیر ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، بلدیاتی نظام ہی عوام کو طاقت ور بنانے اور عوام کے مسائل کا حل ہے۔ سندھ کے عوام سے بھٹو کے نام پر ووٹ لئے جاتے رہے تاہم ہاریوں کو انصاف نہیں ملا اور ان کا استحصال کیا گیا۔ کراچی والوں اپنے الیکشن اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرو۔ دھاندلی کو روکو۔ اگر آپ نے میرا ساتھ دیا تو کراچی سے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، لینڈ مافیا، پانی مافیا سمیت تمام مافیاز کا خاتمہ کردوں گا۔ حکومت کی پشت پناہی کے بغیر ٹارگٹ کلنگ ممکن نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔ لاہور والوں تیار ہوجاؤ، میں آرہا ہوں۔ نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر یہ تحریک ختم نہیں ہوگی۔ ووٹ کی طاقت سے ملک میں حکومت کی تبدیلی ہمارا حق ہے، نواز شریف کے استعفے تک ہماری تحریک ختم نہیں ہوگی۔ نواز شریف کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ اب انہیں امریکہ، سعودی عرب اور گلو بٹ نہیں بچا سکتے۔ مولانا فضل الرحمن نے دھرنے میں شریک خواتین کو جن الفاظ سے نوازا، اس پر وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ قوم اب جاگ گئی ہے اور وہ ایک نیا پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔ جو قومیں ظلم کے آگے جھک جاتی ہیں ان کی تقدیر میں غلامی لکھی ہوتی ہے۔ وہ کراچی میں سب کو ایک کرنے آئے ہیں کیونکہ ملک میں ظالم اکٹھے ہیں اور قوم تقسیم ہے، انہوں نے اپنے اقتدار کے لئے ہمیں تقسیم کیا۔ ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، جہاں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی جائے گی جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافی کریں گے۔ دوسرا کام پولیس کو ٹھیک کرنا ہے اور اسے غیر جانب دار کرنا ہے تاکہ لوگ پولیس کے پاس جانے میں خوف محسوس نہ کریں یہ اسی وقت ممکن ہے جب پولیس غیر سیاسی ہو اور کراچی میں اس کو لازمی لے کر آنا ہے کہ یہاں ایک غیر سیاسی پولیس ہو، تیسرا کام ہم نے عدلیہ کے ججوں کے تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ کوئی جج رشوت نہ لیں اور انصاف سے فیصلے کریں۔وہ اتوار کو مزار قائد سے متصل نیو ایم اے جناح روڈ پر تحریک انصاف سندھ کے زیر اہتمام دیئے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے ۔دھرنے سے پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پی ٹی آئی سندھ کے صدر سردار نادر اکمل لغاری، مایہ ناز کرکٹر جاوید میاں داد، ناز بلوچ، سبحان علی ساحل، اشرف قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم جاگ چکی ہے۔ 39 دنوں کی محنت نے پوری قوم کو جگادیا ہے۔ ہم ظلم کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔ سر نہیں جھکائیں گے۔ ہم غلامی کی زنجیریں توڑنے آئے ہیں۔ میں کراچی اس لئے آیا ہوں کہ آپ کو ایک قوم بناؤں۔ ہمیں پختون مہاجر سندھی بلوچی سرائیکی پنجابی میں تقسیم کیا گیا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا۔ میں تم سب کو اکٹھا کرنے آیا ہوں۔ آپ کے ساتھ ہمیشہ دھاندلی ہوتی رہی ہے۔ عوام سے اس کا بنیادی حق چھینا جاتا رہا ہے۔ میں اب یہ نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے کہتا ہوں کہ جب تک استعفیٰ نہیں دو گے جنگ ختم نہیں ہوگی۔ انشاء اللہ ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔ ایک دن ایسا آئے گا کہ جب پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے دنیا بھر میں ویزا لینے کے لئے لائنیں لگی ہوں گی۔ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ہم یہاں قانون بنائیں گے۔ یہاں کوئی قانون نہیں۔ جنگل کا قانون ہے۔ ہم سزا وجزا کا قانون لے کر آنا چاہتے ہیں۔ جو کمزور طبقے پر ظلم کرتے ہیں۔ ہم اسے روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاریوں کا طبقہ انتہائی مظلوم طبقہ ہے۔ ان پر جاگیردار ظلم کرتا ہے۔ اتنا ظلم جانوروں پر بھی نہیں کیا جاتا۔ ہم ٹیچرز اور پروفیسرز کے طبقے کو اولیت اور اہمیت دیں گے۔ ہم نے تعلیم کو اولیت دینی ہے۔ کے پی کے پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں تعلیم کے لئے سب سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ہم کو پولیس کو ٹھیک کرنا ہے۔ پنجاب کے گلو بٹوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہے۔ پولیس کو ایسا بنانا ہے کہ عام آدمی کو خوف نہ آئے۔ کے پی کے میں جا کر دیکھ لیں کہ پولیس غیر سیاسی ہے۔ ہم نے کراچی میں بھی پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ انصاف ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور کرپٹ حکومتوں کا احتساب کرنا ہوگا۔ ہم نے احتساب کرنا ہے۔ ہم احتساب کرکے دکھائیں گے۔ آج تک پاکستان میں طاقت ور کا احتساب نہیں ہوا اور یہ سب کچھ اس وقت ہوگا جب آپ میرے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کی اسٹیٹس کو قوتیں دم توڑ جائیں گی۔ وہ قوتیں جنہوں نے عوام کے 200 ارب روپے چوری کرکے سوئس بینکوں میں رکھے ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ڈیزل نے دھرنوں پر بیٹھی ماؤں بہنوں کے لئے جو الفاظ استعمال کئے، میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا اور نہ ہی قوم کبھی انہیں معاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کی بنیاد بلدیاتی نظام پر ہے۔ بلدیاتی نظام میں پولیس پر چیک ہوتی ہے۔
عوام کو اختیارات ملتے ہیں۔ نچلی سطح پر اختیارات تقسیم ہوتے ہیں۔ جب تک بلدیاتی نظام نہیں آتا لوگ غلام رہیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے باریاں لے رہے ہو، تم امیر ہوگئے اور عوام غریب سے غریب تر ہوگئے ہیں۔ تمہیں امریکہ، سعودی عرب اور گلو بٹ نہیں بچا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو کمیونٹی پر بھی ظلم ہوتا ہے۔ پاکستان میں قانون بنے گا تو ان کی عزت ہوگی۔ ان کے ساتھ ظلم نہیں ہوگا۔ پاکستان اسٹیل ملز میں تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں الیکشن ہوں گے۔ عمران خان کے بیٹوں کو بڑے عہدے نہیں دیئے جائیں گے۔ موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے جانتے ہیں کہ جب میں ٹیم سلیکٹ کرتا تھا تو میرٹ پر کرتا تھا۔ کسی دوست اور رشتہ دار کو بغیر میرٹ کے ٹیم میں سلیکٹ نہیں کرتا تھا تبھی پاکستان نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ ہم پولیس سے جانبداری ختم کریں گے۔ کراچی سے تمام مافیاز کا خاتمہ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم سب کا بنیادی حق ہے کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا لیڈر منتخب کریں اور دھاندلی کو روکیں۔ 18 سال کی محنت میں اتنا مزا نہیں آیا جتنا 39د نوں کی محنت میں مزہ ہے۔ پاکستان کے لوگ جاگ اٹھے ہیں۔ تبدیلی کی لہر بیدار ہوگئی ہے۔ آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء کے الیکشن کے علاوہ تمام الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور 2013ء کے الیکشن بھی دھاندلی ہوئی۔ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ظلم کے بت کو توڑنا ہوگا اور سر نہیں جھکانا ہوگا۔ ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ غلامی کی زنجیر توڑنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے جاگ گئے ہیں۔ اب پورا پاکستان جاگ جائے گا۔ انہوں نے اندرون سندھ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آرہا ہوں، آپ میرا ساتھ دیں، ہم سندھ سے جاگیردارانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام میرے ساتھ کھڑی ہوگی تو ہم جنگ جیتیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 22 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
چیمپئنز لیگ : کولکتا نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
-
ایشین گیمز ہاکی ایونٹ، دفاعی چیمپئن پاکستان نے چین -0 2 سے شکست دے دی،پاکستان اگلا میچ 25 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا
-
ایشین گیمزکے اسکواش، بھارت نے پاکستان کوہرادیا
-
ایشین گیمز:چین نے پاکستان کو ٹینس ٹیم ایونٹ میں ہرا دیا
-
آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا،مائیکل کلارک کے بعد شین واٹسن بھی پاک آسٹریلیا سیریز سے آؤٹ
-
حالیہ سیلاب سے متاثر ہونیوالے تمام افراد کو عیدالاضحیٰ سے قبل ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،شہباز شریف،متاثرہ اضلاع کے ڈی سی اوز ذاتی طور پر متاثرین ... مزید
-
خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ،حادثہ ملتان روڈ پر اڈا پل25 کے قریب پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا
-
ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،جے یوآئی ف کے رہنمامولاناشیرعالم جاں بحق ،پولیس کاسرچ آپریشن ،14گرفتار
-
وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (آج) ہوگا،دھرنوں کے خاتمہ کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، مشترکہ مفادات کونسل کا پیر کو مجوزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا،ایک ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑا،صرف حاضری سے وہ اپنا پورا اعزازیہ اور مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، اجلاس پرمجموعی طور پر26 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ... مزید
-
عوامی غم و غصہ کا علاج، نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اورارکان اسمبلی کو کروڑوں کا ترقیاتی بجٹ دینے پر غور،سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تجویز کردہ امداد سے دو گنا امداد دینے کا بھی فیصلہ
-
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے ایک سو بلین روپے کے فنڈ طلب کر لیے
-
گردشی قرضے 300ارب روپے سے تجاوز کر گئے،بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، گردشی قرضوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو بجلی کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے؛ذرائع وزارت پانی و بجلی
-
شاہراہ دستور پر میلے کا سماں ، ایک جانب فروٹ اور اشیائے ضروریہ کی ریڑیاں،جوتوں، کپڑوں کے سٹالز سج گئے تو دوسری جانب کرکٹ گراؤنڈ کامنظر،بچے بھی جھولوں اور گولہ گنڈے سے محظوظ ہونے لگے ،انقلابی جلیبی ... مزید
-
مسلم لیگ(ن) نے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی بھٹو کو منانے کا فیصلہ کرلیا ، شہبازشریف کا فون ،تمام تحفظات کو دور کرانے کی یقین دھانی ، وزیراعظم دورہ امریکہ سے واپسی پر ملاقات کریں گے،ذرائع
-
مظفرگڑھ ، مرادآباد، چک روہاڑی، تلیری، بستی بھٹیاں، سنکی، دوآبہ ، خان پور بگا شیرمیں زہریلا سیلابی پانی سے انسان اور جانور شدید متاثرہوئے ہیں،جمشید دستی، حکومتِ پنجاب ان علاقوں سے پانی نکالنے میں ... مزید
-
افغان صدارتی امیدواروں کے درمیان قومی حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا،اشرف غنی نئے صدر،عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹوہوں گے،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے نمائندوں کے درمیان طویل مذکرات،شراکت ... مزید
-
66 ہزار شامی پناہ گزین ترکی میں داخل ہوگئے، دولت اسلامیہ کی ظالمانہ کارروائی کے خوف سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں،پناہ گزین،امدادی کوششوں میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ مزید ہزاروں شامی پناہ گزینوں ... مزید
-
حزب اللہ کی چیک پوائنٹ پر خود کش حملہ، متعدد افراد ہلاک
-
نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 36 افراد ہلاک
-
سعودی عرب: جبل النور کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیم قائم کردی گئی، جبل النور کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے دستی جھاڑو کے ساتھ صفائی کے لیے الیکٹرک مشینیں بھی مہیا کی گئی ہیں،کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے ... مزید
-
سعودی عرب میں دنیا کا بلند اور منفرد پرچم تیار کرلیا گیا، دنیا کے اس بلند ترین پرچم کو 170 میٹر اونچے”فلیگ پول“ پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع خادم الحرمین الشریفین گراوٴنڈ میں لہرایا گیا ... مزید
-
قاہرہ ، بم دھماکے میں دو مصری پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک
-
ایکواڈور،نائب صدر کو جنسی زیادتی کے الزام میں 20سال قید کی سزا
-
یمن میں مظاہرین اورفورسزکے درمیان جھڑپیں،وزیراعظم مستعفی،اقوام متحدہ کی ثالثی میں سمجھوتے کے باوجود جھڑپیں جاری،دارلحکومت سمیت متعددعلاقوں میں کرفیونافذ
-
مبارک ہو! میچ جیت گئے ہیں، گورنر پنجاب نے بھی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا ،مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے: عمران خان ،بلدیاتی نظام کے قیام کے بغیر ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، سندھ کے عوام ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی رائے ونڈ میں ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی ، سیلاب سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم نواز شریف آج آرمی چیف سے اہم ملاقات کریں گے
-
تحریک طالبان پنجابی گروپ کا عام معافی کیلئے علمائے کرام کی توسط سے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
انقلاب آخری مراحل میں داخل، واپس جانے کا آج شام بتاوٴں گا، طاہر القادری،کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، ہماری جنگ ظالم نظام کیخلاف ہے، پاکستان کا نظام کرپشن کے مک مکا پر ہے، تقدیر بدلنے ... مزید
-
عمران خان کو کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہیں،وہ کراچی میں ایم کیوایم کے مہمان ہوں گے،الطاف حسین، انقلاب کا دائرہ پورے پورے ملک میں پھیلانے اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے 37 برسوں سے جدوجہدکررہے ... مزید
-
مظفر گڑھ‘دوآبہ بند ،تلیری نہر میں شگاف ،متعدد بستیاں تباہ،پانی ٹھہرنے کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ریسکیو کارروائیاں جاری،نواحی علاقوں میں چند روز پہلے سیلابی پانی داخل ہونے سے ... مزید
-
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی، پاکستان میں چند پیسے کمی کا امکان ، 47 پیسے سے ایک روپیہ 80 پیسے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی متوقع
-
بحالی کے کام،متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کروں گا،شہبازشریف ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں، اچانک دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی اورلوگوں کے مسائل ... مزید
-
وزیراعظم کا ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد غیر معمولی اضافہ کی اطلاعات کا سخت نوٹس ،چاروں صوبائی حکومتوں سے رپورٹس طلب،سائرہ افضل تارڑ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا
-
وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف ایک کیس بھی بند نہیں کیا گیا،نیب کی وضاحت
-
آج اسلام آباد کے دھرنے کا چالیسواں ہے، قوم اب حکمرانوں کومعاف نہیں کریگی،شاہ محمود قریشی،عام انتخابات میں کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہر نوجوان اور مزدور ... مزید
-
میرے بارے میں شاہ محمودقریشی نے نامناسب الفاظ استعمال کیے، پھر بھی احترام کرتا ہوں ،جاوید ہاشمی ،میری سوچ الگ اورعمران خان کی سوچ الگ ہے ، شاہ محمودکی کوئی سوچ نہیں ، تحریک انصاف کے مارچ پر ایک ارب ... مزید
-
ہم مینار پاکستان سے دوبارہ تحریک پاکستان کا آغاز کریں گے اور منزل پاکستان تک پہنچائیں گے،سراج الحق ، پاکستان ایک نظرئے اورایک فلسفے کا نام ہے اسے اپنی پہچان دیں گے،اسلام آباد میں دن کو ن لیگ اور ... مزید
-
کراچی میں دہشت گردی کا تسلسل جاری، اتوارکوفائرنگ کے دومختلف واقعات میں 7افرادجاں بحق ہوگئے
-
لندن سے آنیوالی قومی ائیر لائن کے پائلٹ اور عملے کو غیر ملکی کرنسی ،بیش قیمت موبائل فون برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا،مانچسٹر جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 709کے پائلٹ اور کاک پٹ کریو ... مزید
-
راولپنڈی اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں کے مقدمات لڑنے کیلئے عمران خان نے سینئر وکلاء کی ٹیم تشکیل دیدی،آخری کارکن کی رہائی تک پی ٹی آئی کے وکلاء چین سے نہیں بیٹھیں گے،نیازاللہ خان نیازی
-
راولپنڈی ، ٹارگٹ کلنگ کے واقعے نے اہل سنت جماعت کے مفتی امان اللہ کو شہید کردیا گیا، مفتی امان الله کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ساتھی شدید زخمی
-
بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ،(ڈیسکوز)نے ملی بھگت سے بلوں میں اضافہ کرکے اربوں روپے عوام سے چرالئے،وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی (آج)رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی،ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی ... مزید
-
امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اورایران نے مل کرپاکستان میں انتشارپھیلایا،اسلم بیگ،آرمی چیف نے طاہرالقادری اورعمران خان کی سازش ناکام بنادی،حکومت کودھرنے ختم کرنے کیلئے طاقت کااستعمال کرناچاہئے،سابق ... مزید
-
پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہو ں گی،آئی ایم ایف،دوردراز علاقوں میں بینکاری کی سہولت پہنچاتے کرمالی خدمات سے محروم طبقے کو خدمات کے دائرے میں شاملک کرنا ضروری ... مزید
-
18اکتوبرسے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ،مخالفین کے تمام الزامات کاجواب دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری
-
عمران،قادری لندن منصوبے کی وضاحت کریں:عرفان صدیقی ،ملک میں کوئی ادارہ تخریب کاری نہیں چاہتا ہے، مشیر وزیر اعظم
-
پی آئی اے کے ذمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ، پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک ایندھن کی فراہمی کم کرنے کی وارننگ دیدی
-
عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،عمران خان جتنی مرضی کوششیں کریں، شرجیل میمن ، عمران خان وی آئی پیزکلچرکے خلاف ہیں اورنجی طیارے میں گھومتے ہیں ،عمران خان نے غصہ پی پی اورنوازشریف پرنکالاہے،نجی ٹی وی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.