لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،شاہ محمود قریشی،ملاقات کوئی اچھنبے کی کوئی بات نہیں ، کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا،کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کی مرضی ہوتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 21 ستمبر 2014 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی نے ا عتراف کیا ہے کہ لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی لیکن ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری لندن میں ملے تھے میں تردید نہیں کرسکتا جب شیریں مزاری نے تردید کی تھی اس وقت ان کے علم میں نہیں تھا۔

طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات کوئی اچھنبے کی کوئی بات نہیں ہے،لیڈر ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں،دونوں رہنما ماضی میں بھی ملتے رہتے ہیں،دونوں رہنما ماضی میں بھی ملتے رہے ہیں،ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا،تبادلہ خیال ہوا تھا،پارٹی سربراہان ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں،کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کی مرضی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :