عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،پرویز رشید ،عمران یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا،بیان

اتوار 21 ستمبر 2014 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چےئرمین کے خطاب پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں ایک طرف وڈیرے اور دوسری طرف شوگر ڈان کھڑے ہوتے ہیں،حکومت نے سیکرٹ فنڈ ختم کردیا،وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں بھی40فیصد کمی کردی ہے،عمران خان جیب سے کس کی پرچی نکال کر جھوٹ بولتے ہیں۔نوازشریف نے تو کینسر ہسپتال تک سڑک بھی بنا کردی تھی۔