جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق، 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں، دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا، دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، سازشی عناصر پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے عیاں ہوں گے، لندن میں ملاقات کا عمران خان اعتراف کیوں نہیں کرتے،سازس ناکام ہوگئی ہے دھرنے کے شرکاء کی تعداد اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان کا دھرنا مختلف اوقات تک محدود رہ گیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 21 ستمبر 2014 08:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں۔ 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں وہ عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں۔
دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا۔ دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ 45 دنوں میں بطور وزیر ریلوے جم کر کام نہ کر سکا ‘ دھرنوں کی وجہ سے نہ صرف میری بلکہ دیگر اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی لیکن اب ہم نے اپنے کام پر فوکس رکھا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے ٹرینین اب پابندی کے ساتھ چلتی ہیں اور تاخیر میں کمی آگئی ہے۔
ریلوے میں صفائی اور سروس بھی بہتر ہوئی اور مسافروں کا اعتماد بحال ہوا ہے دسمبر 2015 ء تک ریلوے کو بہتر پوزیشن پر لے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کی 2009 ء سے ادائیگیاں رکی تھیں ہم نے چھ ماہ میں 4100 مقدمات کو نمٹایا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود تہریک انصاف کی حکومت بننے دی ہم چاہتے تو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر حکومت سازی کر سکتے تھے اور فضل الرحمن کی خواہش بھی تھی لیکن ہم نے مفاہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کو موقع دیا ہم نے مفاہمتی اور میانہ روی کے تحت بلوچستان کی حکومت بنائی اور گورنری اور وزارت اعلیٰ قوم پرستوں کو دی ہم نے اس مفاہمت کے تحت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی رہنے دیا انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی تھا جس کے خاتمے کیلئے ہم نے پارٹیز کانفرنس کے بعد مذاکرات کا راستہ اختیار کیا اور مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا آپریشن ضرب عضب آج بھی جاری ہے جسے حکومت اور پوری قوم کو غیر مشروط حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے شروع پر ہمیں شدید ردعمل کا خطرہ تھا لیکن مسلح افواج اور ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی ہم ملک کو پر امن بنانے میں اداروں کے کردار کے معترف ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی بحران بھی ایک بڑا مسئلہ تھا باتوں ‘ نعروں اور دھروں سے بجلی نہیں آتی ہم جب آئے تو جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں تھی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے دن رات کام کیا اور نواز شریف کی قیادت میں ٹیم نے بالآخر اس کام کیلئے چین کو تیار کیا چین کی حکومت کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونے تھے لیکن دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاانہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے تیرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے چین کے تعاون سے فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کا ماڈل متعارف کرایا تاکہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں سولہ سے بیس لاکھ ٹن کوئلے کی اندرون ملک ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائی اور اپنے کام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ اگر نامراد دھرنے نہ ہوتے تو بانڈز اور او جی ڈی سی ایل کی فروخت سے دو ارب ڈالر حاصل ہوچکے ہوتے اور زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہوتے انہوں نے کہا کہ تھر ی اور فور جی کی شفاف نیلامی ہوئی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا حکومتی اخراجات میں کمی کی گئی اور دنیا کے اداروں نے پاکستان کی طرف رخ کیا موڈی جیسے اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ کے مثبت ہونے کے اشارے دیے سولہ ماہ مین ہمارا کوئی ایک سیاسی مخالف بھی ہم پر کرپشن کی انگلی نہ اٹھا سکا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسائیوں کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی کا آغاز کیا اور پنجاب کے عوام دوست منصوبے بھی سامنے ہیں ہم نے چیزوں کو درست کرنے کی سیریز کوشش کی اور کئی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کے بعد کچھ دوست سمجھتے تھے کہ ان کے خواب شاید کبھی پورے نہ ہوسکین انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 272 حلقوں پر اعتراض ہے دھاندلی کے نام پر یہ عمران خان غلط بیانی کرتے ہیں اگر ایک جماعت اتنی غافل ہے کہ اسے دو ماہ تک دھاندلی کا پتہ نہ چلے تو سیاسی جماعت بنانے کی بجائے اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں ۔
یہ کام نہ کریں کہ ان کی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر لگے اور فیصلے ان کی مرضی سے ہوں وہ ہر ایک پر الزام لگائیں اگر ان کی تیس نشستوں کو بھی مان لیا جائے تو ان کی ساٹھ سیٹوں پر حکومت نہیں بن سکتی تھیعمران خان نے فضولیات کا ذکر کیا وہ عدالتوں میں مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں انہوں نے کا ہکہ دھاندلی کا الزام پارلیمنٹ اورحکومت کو متنازع کرنے اور ریاست کو کمزور کرنے کی سازش ہے تاکہ اداروں کی کاکردگی کی راہ مین رکاوٹ ڈالی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت گرانے کے بدلے اس مال کے آخر میں وزیراعظم بننے کا جھانسہ دیا گیا اور طاہر القادری کو بھی گارنٹی دی گئی کہ ان کی مطلق العنان حکومت بن سکتی ہے انہیں جھانسہ بھی دیا گیا اور بات بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا ایجنڈا جاننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے عیاں ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن میں ملاقات کا عمران خان اعتراف کیوں نہیں کرتے اس ملاقات کو کس نے کرایا تھاان کے مقاصد کیا تھے اور انتظامات کس نے کیے تھے وہ پاکستانی تھے یا غیر ملکی تھے انہوں نے کاہ کہ لندن میں میثاق جمہوریت بھی ہوا تھا عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان معاہدہ ہوا تو وہ قوم کے سامنے کیوں نہیں لایا گیا انہوں نے کہا کہ سازس ناکام ہوگئی ہے دھرنے کے شرکاء کی تعداد اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان کا دھرنا مختلف اوقات تک محدود رہ گیا ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 21 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز : ابتدائی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز ،ہاکی ایونٹ میں یکطرفہ مقابلہ ، پاکستان نے سری لنکا کو 14صفر سے ہرادیا، گرین شرٹس نے 7فیلڈ گول کیے، 7گول پنالٹی کارنرز پر بنائے۔پاکستان ... مزید
-
چیمپئنز ٹرافی :پرتھ سکارچرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈولفنز کو شکست دیدی،164رنز کا ہدف آخری اوورز کی آخری بال پر حاصل کرلیا ،6وکٹوں سے فاتح ،مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ... مزید
-
سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان پر بوم بوم آفریدی چراغ پا ہوگئے ،اعجاز بٹ کی عزت کرتا ہوں اللہ انہیں اور مجھے ہدایت دے، قومی ٹی 20میں نوجوان کھلاڑیوں کوصلاحتیں دکھانے کا موقع ملا ہے ،لاہور لائنز اچھا ... مزید
-
سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قائم علی شاہ ،سندھ پر میلی نظر رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کارکنوں، تاجروں نمائندوں اور معززشہریوں سے بات چیت
-
لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کرلی: پرویز خٹک، بطور وزیراعلٰی ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزار تاہوں چھٹی والے دن دھرنے میں ا ٓتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں ... مزید
-
وزیراعلیٰ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 3کروڑ8لاکھ روپے کے چیک دےئے،ایوان صنعت و تجارت لاہوراور پی ٹی سی کی جانب سے 1،1کروڑ روپے کے چیک جبکہ جم خانہ ... مزید
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ماجد ابڑوکی گاڑی الٹ گئی ،والدہ اور بیٹی جاں بحق،تین افراد زخمی
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے تحریک انصاف اہم فیصلہ آج کریگی
-
چیئرمین نیپرا کی تقرری،6 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹادی
-
کوئٹہ ، جناح ٹاوٴن میں دھماکے سے 13 افراد زخمی،دھما کہ اسمنگلی روڈ پر واقع بازار میں ہوٹل کے قریب ہوا
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 ستمبر کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کو دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے
-
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر،دونوں شخصیات نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول کر آئین کی شق 62،63 خلاف ورزی کی ‘وکیل تحریک انصاف
-
تحریک انصاف آج مزار قائد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،محکمہ داخلہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کے بعد جلسے کی اجازت دے دی گئی،محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے کراچی ... مزید
-
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور کارکنوں کیخلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئے
-
پشاور اور خیبر ایجنسی سے مزید 2 پولیو کیس سامنے آگئے،رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 166 ہوگئی
-
افغان صدارتی انتخابات، نتائج کا اعلان اآج ہوگا ، دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان، معاونین ، معاہدے سے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا تومعاہد ہ توڑ دیں گے، ترجمان عبد اللہ عبد ... مزید
-
سعودی حکومت میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں 80لاکھ حاجی قیام کر سکیں گے
-
مجھے یقین ہے سکاٹ لینڈ ریفرنڈم نتائج کا احترام کرے گا، ملکہ برطانیہ،کئی ماہ کی بحث، مباحثے اور سوچ کے بعد اب ہم ریفرنڈم کے نتائج جانتے ہیں اور برطانیہ بھر میں ہم سب اس نتیجے کا احترام کرینگے،میں ... مزید
-
چینی صدر کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں، دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ... مزید
-
داعش نے شامی کردستان کے 60 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا
-
بھارتی نژادرچرڈ راہول ورما بھارت کیلئے امریکی سفیر نامزد
-
میکسیکو، چھ افراد کی بوری بند لاشیں برآمد
-
جواں رہنے کاآسان ترین حل،لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے،ماہرین
-
سپین میں” لی جینالا“ بیکٹیریا نے خوف و ہراس پھیلا دیا،2 افرادہلاک
-
آپریشن ضرب عضب جاری، زمینی و فضائی کارروائی میں15دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حسن کی ہلاکت کی تصدیق
-
اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے 10 فیصد رکھنے کا فیصلہ
-
نوازشریف نے ڈیڑھ سال میں اپنے143کرپشن کے کیسزختم کروا لئے،جمہوریت کا راگ لاپنے والوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،طاہرالقادری ،جس نظام میں غریب کو جینے کا حق نہ ہواس جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں،اب انقلاب ... مزید
-
پنجاب میں سیلاب کازورٹوٹ گیا،گڈوکے مقام پرپانی کی سطح میں کمی،سکھر بیراج میں اضافہ،پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع ہوگئی
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا پیکیج پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیا، اس مقصد کیلئے فوری طور پر آئین میں ترامیم اور قانون سازی کا مطالبہ ، 20 سے زائد صفحات پر مشتمل پیکیج میں ... مزید
-
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ ،عالمی ادارہ صحت کا30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب
-
سیاستدانوں ، آرمی اور میڈیا نے ملک کو بچا لیا ہے ، اب کوئی شخص ملک میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا،مخدوم جاوید ہاشمی ، حکمرانوں کو چاہیے وہ بھی جمہوریت کواپناتے ہوئے ہر شخص کو آزادی اظہار سے نہ روکیں ... مزید
-
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،عدالتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ ، مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد عدلیہ کے لئے چیلنج ہے،نظام کی بہتری کے لیے قومی عدالتی ... مزید
-
وزیراعلیٰ کا حافظ آباد،چنیوٹ اورملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،ملتان مظفرگڑھ روڈ کی بحالی کا افتتاح کیا، 72کی بجائے 48گھنٹوں میں ملتان مظفرگڑھ لنک کو بحال کرنے پرانتظامیہ ،این ایچ اے،پاک ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی احتیاطی تدابیر اور دن رات کوششوں کی تعریف،دریائے سندھ میں موجود سیلابی ریلے کو سمندر تک بھی اسی محفوظ طریقے سے ... مزید
-
عمران خان ان پر لگا ئے گئے الزامات تین دن کے اندر ثا بت کر دیں ورنہ وہ عدالت میں جا ئیں گے، سید خو رشید شاہ ،اگر وہ الزام ثا بت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معا فی ما نگیں، انہوں نے مجھ پر الزام ... مزید
-
جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق، 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں ... مزید
-
نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کوئی اچھی بات نہیں کی، حکمران فوج کو گالیاں دیتے رہے: چودھری شجاعت ،حکومت ملک برباد کر رہی ہے، عوامی مسائل پر نہیں جنگلہ بس پر توجہ دی، غریب عوام کو سیلاب میں ڈبو دیا، انقلاب ... مزید
-
حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی،تحریک انصاف والوں کے استعفے جرگے والوں کی سفارش کی وجہ سے منظور نہیں کئے ،جرگے والوں کو پارلیمنٹ اور پارلیمانی ہیڈ نے دھرنے والوں سے مذاکرات ... مزید
-
امریکا نے گوانتاناموبے سے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے افراد کو نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تمام قیدی افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل
-
مقبوضہ کشمیر‘ کپواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ چار مجاہدین شہید
-
تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید‘ 2 زخمی‘ گاڑی تباہ،ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 راکٹ فائر‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
اسلام آباد میں مظاہرین کا قتل، وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب،حکومت کے جواب میں اعتراضات بھی شامل کئے جائیں، عدالت کا حکم ، کیس کی آئندہ سماعت 27 ستمبر کو ہوگی
-
اب نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا 2015 انتخابات کا سال ہے، شیخ رشید،نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا، کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ... مزید
-
امریکہ نے پاکستان کو 160بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دیدی
-
بھارت نے دریائے چناب پر بجلی گھر کیلئے جگہ کا معائنہ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی،پاکستان کمشنر انڈس واٹر بھارت روانہ ،مقبوضہ کشمیر جاکر معائنہ کریں گے
-
عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،پرویز رشید ،عمران یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا،بیان
-
لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،شاہ محمود قریشی،ملاقات کوئی اچھنبے کی کوئی بات نہیں ، کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا،کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کی مرضی ہوتی ... مزید
-
آزادی اور انقلاب مارچ 36روز مکمل ،د ونوں جماعتیں اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت انہیں آمادہ کر سکی
-
بھارت نے کشمیر بارے بلاول بھٹو کے بیان کو مسترد کردیا،بھارت کا اتحاد اور سالمیت ناقابل بات چیت ہے‘ ہم آگے بڑھنے کیخواہاں ہیں اور آگے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری سرحدوں کو تبدیل کردیا جائے گا‘ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.