سیاستدانوں ، آرمی اور میڈیا نے ملک کو بچا لیا ہے ، اب کوئی شخص ملک میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا،مخدوم جاوید ہاشمی ، حکمرانوں کو چاہیے وہ بھی جمہوریت کواپناتے ہوئے ہر شخص کو آزادی اظہار سے نہ روکیں ،حکومت وقت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جلسے اور دھرنوں کیلئے پارکس بنائے ان کو فری زون قرار دے، تحریک انصاف والوں نے مجھے پانچ سال کیلئے منتخب کیا تھا اب بھی صدر ہوں ، نواز شریف سول سوسائٹی کی وجہ سے ہی آج وزیراعظم ہیں ،حمید گل نے کہا تھا شاہ محمود قریشی اور یوسف رضا گیلانی ہماری نرسری میں پلے ہیں شاہ محمود کیخلاف الیکشن نہ لڑو میں نے انکار کردیا تھا ، جنرل پاشا نے مجھے فون پر بتایا ہے شفقت محمود سے ملاقات ہوئی تھی، متاثرین سیلاب سیالکوٹ سے لے کر سندھ کی حد تک بے یارومددگار پڑے ہیں ان کو منظم طریقے سے امداد فراہم کی جائے،حکمرانوں کے صرف دورے کرنے یا فوٹو سیشن سے سیلاب متاثرین کی مشکلات ختم نہیں ہونگی،پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 21 ستمبر 2014 08:29
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے سیاستدانوں ، آرمی اور میڈیا نے ملک کو بچا لیا ہے ، اب کوئی شخص ملک میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا تاہم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھی جمہوریت کواپناتے ہوئے ہر شخص کو آزادی اظہار سے نہ روکیں ،حکومت وقت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جلسے اور دھرنوں کیلئے پارکس بنائے ان کو فری زون قرار دے، تحریک انصاف والوں نے مجھے پانچ سال کیلئے منتخب کیا تھا اب بھی صدر ہوں ،میاں نواز شریف سول سوسائٹی کی وجہ سے ہی آج وزیراعظم ہیں ،حمید گل نے کہا تھا شاہ محمود قریشی اور یوسف رضا گیلانی ہماری نرسری میں پلے ہیں شاہ محمود کیخلاف الیکشن نہ لڑو میں نے انکار کردیا تھا ،ہمارے بزرگوں کے مزار شاہ محمود قریشی کے بزرگوں نے ان پر قبضہ کرلیا تھا ، جنرل پاشا نے مجھے فون پر بتایا ہے کہ شفقت محمود سے ملاقات ہوئی تھی،مرید حسین قریشی نے بھی کہا تھا کہ ہماری جرنیلوں سے ملاقات ہوئی تھی ،محترمہ بے نظیربھٹو اپنے آخری چند سالوں میں درویش بن گئی تھیں،میں نے ضیاء الحق کو اسمبلی میں کہا تھا کہ تم واپس بیرک چلے جاؤ تمہیں یہاں خطاب کرنے کا حق نہیں، متاثرین سیلاب جو سیالکوٹ سے لے کر سندھ کی حد تک بے یارومددگار پڑے ہیں ان کو منظم طریقے سے امداد فراہم کی جائے یہ اپنا خون پسینہ دے کر ہمیں غلہ فراہم کرتے ہیں ،حکمرانوں کے صرف دورے کرنے یا فوٹو سیشن سے سیلاب متاثرین کی مشکلات ختم نہیں ہونگی۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ آپ ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین نہ استعفے دینگے نہ منظور کرائینگے اورنہ ہی آپ کے مطالبے پر اسمبلی تحلیل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جلسے اور دھرنوں کیلئے پارکس بنائے ان کو فری زون قرار دے کنٹینرزلگانا مسائل کا حل نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں میں شکوئے اور شکایتیں ہوتی ہیں حکومت ملک کو کنٹینرزستان نہ بنائے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے تحریک انصاف والوں نے مجھے پانچ سال کیلئے منتخب کیا تھا اب بھی صدر ہوں اور انتظارکررہا ہوں کہ وہ مجھے کب شوکاز نوٹس دیتے ہیں اور ملتان کے ضمنی انتخابات میں کیا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو اس وقت وزیراعظم ہیں وہ بھی سول سوسائٹی کی وجہ سے ہیں 1985ء میں حمید گل جب ملتان میں جنرل تھے تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑو مگر میں نے انکار کردیا تھا اس موقع پر حمید گل نے مجھے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمودقریشی ہماری نرسری کے بچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل پاشا نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ مجھ سے شفقت محمود ملے تھے اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی بھی کہتے ہیں کہ ہم جرنیلوں سے ملے تھے اور شاہ محمود نے کہا تھا کہ پارٹی بھی میں چلاؤنگا اور وزیراعظم بھی میں بن جاؤنگا آپ فکر نہ کریں پارٹی جوائن کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جنرل پاشا نے کہا تھا کہ میں چوہدری نثار اور خواجہ آصف کو دیکھ لونگا اس پر میں نے کہا کہ وہ میرے مخالف ضرور ہیں مگر آپ مہربانی کریں ایسا نہ کریں میں یہ نہیں کہتا کہ شاہ محمودقریشی سیاست چھوڑ دیں تاہم اگر مجھے مجبور کرینگے تو میں پھربہت کچھ بولوں گا انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ سیاستدان جب اقتدارمیں آتے ہیں تو وہ ملک کے عوام کو جمہوریت نہیں دیتے لیکن محترمہ بے نظیربھٹو اپنے آخری چند سالوں میں درویش بن گئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرنیلوں کا ایجنڈا ، زبان اور سکرپٹ ان کو ہی پتہ ہوتی ہے اللہ نے پاکستان کو بچا لیا ہے فوج کو بھی بچالیا ہے اور غیر آئینی سوچ رکھنے والے لوگ اب آسمان پھاڑ دیں یا زمین کو چیڑ دیں کوئی پاکستان کا بال بھی بھیگا نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس آج بھی وہی جائیداد ہے جو میرے بزرگوں نے مجھے دی تھی اور میرا نہ کوئی یہاں بینک بیلنس ہے اور نہ ہی باہر کوئی جائیداد ہے ہمارے بزرگوں کے مزار شاہ محمود قریشی کے بزرگوں نے ان پر قبضہ کرلیا تھا تو ہم نے وہ چھوڑ دیئے تھے اور کہہ دیا تھا کہ یہ محکمہ اوقاف کے حوالے کردیں ۔انہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ گزشتہ الیکشن میں شاہ محمود قریشی نے سندھ میں بلے کے نشان کی بجائے آزاد الیکشن لڑے تھے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں شروع دن سے کہتا ہوں کہ نئے صوبے بننے چاہیں ورنہ خدادنخواستہ پاکستان ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی اور میں دونوں عرصہ دراز سے سیاسی حریف رہے ہیں اور ہماری یہ جنگ عرصہ سے جاری ہے میں نے ضیاء الحق کو اسمبلی میں کہا تھا کہ تم واپس بیرک چلے جاؤ تمہیں یہاں خطاب کرنے کا حق نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ متاثرین سیلاب جو سیالکوٹ سے لے کر سندھ کی حد تک بے یارومددگار پڑے ہیں ان کو منظم طریقے سے امداد فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ سیلاب متاثرین مانگنے والے لوگ نہیں ہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کے عوام کو خون پسینہ بہا کر غلہ فراہم کرتے ہیں اور ملک کے عوام کی بھوک مٹاتے ہیں آج وہ ایک ایک نوالے کو ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے صرف دورے کرنے یا فوٹو سیشن سے سیلاب متاثرین کی مشکلات ختم نہیں ہونگی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وقف کریں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 21 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز : ابتدائی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز ،ہاکی ایونٹ میں یکطرفہ مقابلہ ، پاکستان نے سری لنکا کو 14صفر سے ہرادیا، گرین شرٹس نے 7فیلڈ گول کیے، 7گول پنالٹی کارنرز پر بنائے۔پاکستان ... مزید
-
چیمپئنز ٹرافی :پرتھ سکارچرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈولفنز کو شکست دیدی،164رنز کا ہدف آخری اوورز کی آخری بال پر حاصل کرلیا ،6وکٹوں سے فاتح ،مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ... مزید
-
سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان پر بوم بوم آفریدی چراغ پا ہوگئے ،اعجاز بٹ کی عزت کرتا ہوں اللہ انہیں اور مجھے ہدایت دے، قومی ٹی 20میں نوجوان کھلاڑیوں کوصلاحتیں دکھانے کا موقع ملا ہے ،لاہور لائنز اچھا ... مزید
-
سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قائم علی شاہ ،سندھ پر میلی نظر رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کارکنوں، تاجروں نمائندوں اور معززشہریوں سے بات چیت
-
لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کرلی: پرویز خٹک، بطور وزیراعلٰی ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزار تاہوں چھٹی والے دن دھرنے میں ا ٓتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں ... مزید
-
وزیراعلیٰ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 3کروڑ8لاکھ روپے کے چیک دےئے،ایوان صنعت و تجارت لاہوراور پی ٹی سی کی جانب سے 1،1کروڑ روپے کے چیک جبکہ جم خانہ ... مزید
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ماجد ابڑوکی گاڑی الٹ گئی ،والدہ اور بیٹی جاں بحق،تین افراد زخمی
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے تحریک انصاف اہم فیصلہ آج کریگی
-
چیئرمین نیپرا کی تقرری،6 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹادی
-
کوئٹہ ، جناح ٹاوٴن میں دھماکے سے 13 افراد زخمی،دھما کہ اسمنگلی روڈ پر واقع بازار میں ہوٹل کے قریب ہوا
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 ستمبر کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کو دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے
-
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر،دونوں شخصیات نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول کر آئین کی شق 62،63 خلاف ورزی کی ‘وکیل تحریک انصاف
-
تحریک انصاف آج مزار قائد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،محکمہ داخلہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کے بعد جلسے کی اجازت دے دی گئی،محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے کراچی ... مزید
-
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور کارکنوں کیخلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئے
-
پشاور اور خیبر ایجنسی سے مزید 2 پولیو کیس سامنے آگئے،رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 166 ہوگئی
-
افغان صدارتی انتخابات، نتائج کا اعلان اآج ہوگا ، دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان، معاونین ، معاہدے سے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا تومعاہد ہ توڑ دیں گے، ترجمان عبد اللہ عبد ... مزید
-
سعودی حکومت میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں 80لاکھ حاجی قیام کر سکیں گے
-
مجھے یقین ہے سکاٹ لینڈ ریفرنڈم نتائج کا احترام کرے گا، ملکہ برطانیہ،کئی ماہ کی بحث، مباحثے اور سوچ کے بعد اب ہم ریفرنڈم کے نتائج جانتے ہیں اور برطانیہ بھر میں ہم سب اس نتیجے کا احترام کرینگے،میں ... مزید
-
چینی صدر کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں، دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ... مزید
-
داعش نے شامی کردستان کے 60 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا
-
بھارتی نژادرچرڈ راہول ورما بھارت کیلئے امریکی سفیر نامزد
-
میکسیکو، چھ افراد کی بوری بند لاشیں برآمد
-
جواں رہنے کاآسان ترین حل،لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے،ماہرین
-
سپین میں” لی جینالا“ بیکٹیریا نے خوف و ہراس پھیلا دیا،2 افرادہلاک
-
آپریشن ضرب عضب جاری، زمینی و فضائی کارروائی میں15دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حسن کی ہلاکت کی تصدیق
-
اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے 10 فیصد رکھنے کا فیصلہ
-
نوازشریف نے ڈیڑھ سال میں اپنے143کرپشن کے کیسزختم کروا لئے،جمہوریت کا راگ لاپنے والوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،طاہرالقادری ،جس نظام میں غریب کو جینے کا حق نہ ہواس جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں،اب انقلاب ... مزید
-
پنجاب میں سیلاب کازورٹوٹ گیا،گڈوکے مقام پرپانی کی سطح میں کمی،سکھر بیراج میں اضافہ،پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع ہوگئی
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا پیکیج پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیا، اس مقصد کیلئے فوری طور پر آئین میں ترامیم اور قانون سازی کا مطالبہ ، 20 سے زائد صفحات پر مشتمل پیکیج میں ... مزید
-
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ ،عالمی ادارہ صحت کا30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب
-
سیاستدانوں ، آرمی اور میڈیا نے ملک کو بچا لیا ہے ، اب کوئی شخص ملک میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا،مخدوم جاوید ہاشمی ، حکمرانوں کو چاہیے وہ بھی جمہوریت کواپناتے ہوئے ہر شخص کو آزادی اظہار سے نہ روکیں ... مزید
-
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،عدالتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ ، مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد عدلیہ کے لئے چیلنج ہے،نظام کی بہتری کے لیے قومی عدالتی ... مزید
-
وزیراعلیٰ کا حافظ آباد،چنیوٹ اورملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،ملتان مظفرگڑھ روڈ کی بحالی کا افتتاح کیا، 72کی بجائے 48گھنٹوں میں ملتان مظفرگڑھ لنک کو بحال کرنے پرانتظامیہ ،این ایچ اے،پاک ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی احتیاطی تدابیر اور دن رات کوششوں کی تعریف،دریائے سندھ میں موجود سیلابی ریلے کو سمندر تک بھی اسی محفوظ طریقے سے ... مزید
-
عمران خان ان پر لگا ئے گئے الزامات تین دن کے اندر ثا بت کر دیں ورنہ وہ عدالت میں جا ئیں گے، سید خو رشید شاہ ،اگر وہ الزام ثا بت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معا فی ما نگیں، انہوں نے مجھ پر الزام ... مزید
-
جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق، 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں ... مزید
-
نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کوئی اچھی بات نہیں کی، حکمران فوج کو گالیاں دیتے رہے: چودھری شجاعت ،حکومت ملک برباد کر رہی ہے، عوامی مسائل پر نہیں جنگلہ بس پر توجہ دی، غریب عوام کو سیلاب میں ڈبو دیا، انقلاب ... مزید
-
حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی،تحریک انصاف والوں کے استعفے جرگے والوں کی سفارش کی وجہ سے منظور نہیں کئے ،جرگے والوں کو پارلیمنٹ اور پارلیمانی ہیڈ نے دھرنے والوں سے مذاکرات ... مزید
-
امریکا نے گوانتاناموبے سے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے افراد کو نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تمام قیدی افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل
-
مقبوضہ کشمیر‘ کپواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ چار مجاہدین شہید
-
تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید‘ 2 زخمی‘ گاڑی تباہ،ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 راکٹ فائر‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
اسلام آباد میں مظاہرین کا قتل، وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب،حکومت کے جواب میں اعتراضات بھی شامل کئے جائیں، عدالت کا حکم ، کیس کی آئندہ سماعت 27 ستمبر کو ہوگی
-
اب نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا 2015 انتخابات کا سال ہے، شیخ رشید،نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا، کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ... مزید
-
امریکہ نے پاکستان کو 160بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دیدی
-
بھارت نے دریائے چناب پر بجلی گھر کیلئے جگہ کا معائنہ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی،پاکستان کمشنر انڈس واٹر بھارت روانہ ،مقبوضہ کشمیر جاکر معائنہ کریں گے
-
عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،پرویز رشید ،عمران یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا،بیان
-
لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،شاہ محمود قریشی،ملاقات کوئی اچھنبے کی کوئی بات نہیں ، کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا،کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کی مرضی ہوتی ... مزید
-
آزادی اور انقلاب مارچ 36روز مکمل ،د ونوں جماعتیں اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت انہیں آمادہ کر سکی
-
بھارت نے کشمیر بارے بلاول بھٹو کے بیان کو مسترد کردیا،بھارت کا اتحاد اور سالمیت ناقابل بات چیت ہے‘ ہم آگے بڑھنے کیخواہاں ہیں اور آگے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری سرحدوں کو تبدیل کردیا جائے گا‘ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.