پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے ہیں ،تحریک انصاف چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہی ہے ،سعدرفیق ،دھرنے والے عیدالاضحیٰ ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توہم کچھ نہیں کرسکتے ،دھرنے بحران نہیں چندہزارلوگوں کے بیٹھنے کامسئلہ ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے ہیں ،تحریک انصاف چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہی ہے ،دھرنے والے عیدالاضحیٰ ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توہم کچھ نہیں کرسکتے ،دھرنے بحران نہیں چندہزارلوگوں کے بیٹھنے کامسئلہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان یہ ثابت کردیں کہ مسلم لیگ ن بطورجماعت یانوازشریف دھاندلی میں ملوث ہیں توپھرمیاں نوازشریف کے استعفے کی بات ہوسکتی ہے ،یہ بیان وہ بارہادے چکے ہیں ،پارلیمنٹ میں ایسے کسی بیان کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے والے چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہے ہیں اب یہ بحران نہیں رہابلکہ محض چندہزارلوگوں کے بیٹھنے کامسئلہ رہ گیاہے ،اگریہ لوگ عیدالاضحیٰ اسلام آبادکے ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توخوشی سے منائیں ہم کیاکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی اگرپورے ملک میں ثابت ہوتوپھرصرف وزیراعظم نہیں چاروں صوبائی اسمبلیاں اورقومی اسمبلی سب جائیں گے ۔