لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لیے دائردرخواست پر ڈی جی ایف آئی اے ،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری نے بتایاکہ سیاست دانوں اور اعلی شخصیات نے غیرقانونی طورپر لاکھوں ڈالرکے اثاثے بنائے جس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ تریسٹھ شخصیات میں سے صرف تین نے جواب جمع کروایا لیکن اس جواب کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی عدالت نے جواب جمع کروانے والی شخصیات اعتزازاحسن ،بشریٰ اعتزاز اور چوہدری قمرالزامان کو درخواست گزار کو جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 29 ستمبر کو اثاثوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹسز جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :