چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت 19ویں دوروزہ ڈائریکٹرجنرلز کانفرنس کرپشن کے خاتمے کے عہدکے ساتھ اختتام پذیر،کانفرنس میں نیب کے 2014ء کے آپریشنل طریقہ کاراورٹریننگ وایویلیوایشن ڈویژن کا نام ٹریننگ وریسرچ ڈویژن رکھنے کی منظوری

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت 19ویں دوروزہ ڈائریکٹرجنرلزکانفرنس ملک سے کرپشن کے خاتمے کے عہدکے ساتھ اختتام پذیرہوگئی ۔کانفرنس میں نیب کے 2014ء کے آپریشنل طریقہ کارکی منظوری دی گئی ۔کانفرنس میں ٹریننگ ایویلیوایشن ڈویژن کانام ٹریننگ وریسرچ ڈویژن رکھنے کے نام کافیصلہ کیاگیا۔

کانفرنس میں تنظیم کے کام کی اخلاقیات اوراقدارکاجائزہ لیاگیااورتنظیم کی تمام ڈویژنوں بشمول آپریشنزآگاہی وروک تھام پراسیکیوشن ہیومن ریسورس مینجمنٹ وٹریننگ وریسرچ بارے تنقیدی جائزہ لیاگیااوربیوروکی استعدادکارمیں بہتری کے لئے اقدامات تجویزکئے گئے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق کانفرنس میں نیب کی 2014ء کے آپریشنل طریقہ کارکومتفقہ طورپرمنظورکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے لئے نیب کے تمام ڈویژن کے ساتھ جامع مشاورت کے بعدقواعدوضوابط تیارکئے جائیں گے ۔چیئرمین نیب نے ملک بھرمیں نیب کے کام میں یکسانیت اورمعیارات قائم کرنے کیلئے قواعدوضوابط تیارکرنے کی ہدایت کی ۔اس سے تنظیم میں نظم وضبط ،بہترپلاننگ اورانتظام آئیگا۔

چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیزکوحکم دیاکہ وہ اس آپریشنل طریقہ کارکونیب کے تمام ملازمین کے لئے کتابی شکل میں دستیاب کیاجائے اس موقع پرانہوں نے کہاکہ یہ طریقہ کاربہت اہم ہے اوریہ بیوروزکے روزمرہ کے آپریشنل افعال اورکاموں کی کارکردگی بہتربنانے میں مددگارہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اس پرمغزگفتگوکے بعدہم نیب کودرپیش مسائل پرقابوپانے کے قابل عمل حل ڈھونڈلیں گے چیئرمین نیب نے تمام شراکت داروں کوجاری کیسوں پر کام کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت کی خصوصاًان کیسوں کی جن میں عام عوام متاثرہو رہے ہیں تاکہ غریب عوام کوریلیف مہیاکیاجاسکے ۔کانفرنس میں کہاگیاکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کوان کے عہدے اوراثرورسوخ کوبالائے طاق رکھتے ہوئے پکڑاجائے ۔

کانفرنس میں ٹریننگ وایویلیوایشن ڈویژن کانام تبدیل کرکے ٹریننگ ویسرچ ڈویژن کانام رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔آگاہی روک تھام ڈویژن کے کام بارے تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی اے اینڈپی کوکرپشن کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت کی اورملک بھرکے سکولوں کالجوں اوریونیورسٹیوں کی سطح پرکرپشن کے خلاف نعرے اورنیب میں کرپشن کی شکایات درج کرانے کے طریقہ کارکے بورڈزکے ذریعے مہم چلانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سوشل میڈیاکے ذریعے بھی کرپشن کی بیماری بارے عوام کوآگاہ کرنے کی ضرورت پرزوردیاحاضرین سے باتیں کرتے ہوئے چیئرمین نے جاری کیسوں کاپیچھاکرنے کی ہدایت کی انہوں نے حاضری کاکانفرنس میں مثبت اورتعمیری حصہ ڈالنے پرشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :