موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ، ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے، رحمن ملک،تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں،حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری قوتوں کے بس میں نہیں ہوگا کہ حالات کو سنبھالیں، لیاقت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ہیں ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے اس کو گزرنے کے لیے بدھ کو دوبارہ سیاسی جرگہ بیٹھے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں رحمن ملک رہاشگاہ پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر حمن ملک نے کہا کہ تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے ایگے بڑھیں اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی شرط موجود لیکن اس کا حل کے لیے سیاسی جرگے نے تجاویز دیں اور پارٹ ٹو میں ایسی تجاویز ہیں جو ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بڑی کامیابی ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ایف ایئی ایر کا اندراج ہو ا ہے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاست میں وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

تینوں فریقین بحران کا پر امن حل نکالیں تو ملک کی خدمت ہوگی ان کا کہنا تھاکہ سیڑھی اور سانپ کے کھیل میں جدوجہد کرنے والے جیت جاتے ہیں کیونکہ سازشوں میں جسم اور ہاتھ نظر نہیں ایتے انہوں نے کہا کہ حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری قوتوں کے بس میں نہیں ہوگا کہ حالات کو سنبھالیں۔

متعلقہ عنوان :