دھرنوں کے زریعے وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ رہے گا،سید خورشید احمد شاہ ، اس بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا مظاہرہ کیا ،انقلاب لانے والوں نے چند ہزار لوگوں کو اکٹھا کر کے پورے ملک کا سکون برباد کردیا،پی ٹی آئی شاہراہ کو چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دھرنوں کے زریعے وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ رہے گا انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو کفن بنا کر ڈھال بنا یا جا رہا ہے اس کی اسلام اجازت نہیں دیتا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طویل چلا ماضی میں اپوزیشن اور حکومت آپس میں دست وگریبان رہتی جس کا فائدہ تیسری قوت اٹھاتی تھی اس بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا مظاہرہ کیا کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں بلواسطہ اور بلاواسطہ آمریت مسلط رہی ہے 56سال کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ذولفقارعلی بھٹو نے 1973کا آئین دیا انقلاب لانے لانے والوں نے چند ہزار لوگوں کو اکٹھا کر کے پورے ملک کا سکون برباد کر دیا جس کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ میں رہوں گا نہ وزیر اعظم رہیں گے لیکن اللہ تعالی کا نام ضرور رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے زمہ دار سیاستدان نہیں ہیں ہم نے اپنے کردار سے لوگوں کو متااثر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سند ھ بڑے دل کا مالک ہے کیونکہ پانچ دریاوں کو خوبصورتی کے ساتھ سمندر میں گرا دیتا ہے اپوزیشن کا جرگہ پارلیمنٹ قیادت کے ساتھ ملے پی ٹی آئی شاہراہ کو چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں