نیب کی حدیبیہ پیپر مل ، اثاثہ جات ر یفرنس ری اوپن کر نے کی دو درخواستیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر موثر قرار دے کر خارج ، اتفا ق فاؤنڈری ر یفرنس میں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پر سماعت 02اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:46

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) احتساب عدا لت کے جج چو ہدری انوار احمد نے پر ویز مشر ف کے دور میں وز یر اعظم میا ں نو از شر یف، وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف ، ان کے والد میا ں شر یف اور والدہ بیگم میاں شریف، وزیر خز انہ اسحا ق ڈار ، بیگم کلثو م نو از ، حمز ہ شہبا ز سمیت خا ندان کے دیگر افراد کے خلا ف حد یبیہ پیپر مل ، او ر اثا ثہ جات ر یفر نس ری اوپن کر نے کی دو در خو استیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی رو شنی میں غیر مو ثر قرار دے کر خارج کر دی ہیں جبکہ اتفا ق فاؤ نڈ ری ر یفر نس میں ہا ئی کورٹ سے حکم امتنا عی کے با عث کیس ری اوپن کر نے کی نیب کی در خو است پر سما عت 02اکتوبر تک ملتوی کردی حد یبیہ پیپر مل ، اتفا ق فاؤ نڈ ری ، اور اثا ثہ جا ت ر یفر نسوں کی سما عت ایک طو یل عر صہ سے ہا ئی کورٹ سے حکم امتنا عی کے با عث التو اء کا شکا ر تھی میا ں برادران اور ان کے خا ندان کے دیگر افراد کے خلا ف 2001میں اس وقت احتسا ب عدا لت میں ر یفر نس دائر کئے گئے تھے جب میا ں برادران اور ان کی فیملی سعودی عرب میں مقیم تھی اس وقت ان کیسو ں کی سما عت غیر معینہ مد ت تک مو خر تھی تا ہم میا ں برادران جب پا کستان آ ئے تو پی پی پی کی حکو مت کے دور میں چےئر مین نیب سید فصیح بخا ری کے دستخطو ں سے 18جو لا ئی2-012کو عدا لت میں ان ر یفر نسوں کو ر ی اوپن کر نے کی الگ الگ در خو استیں دائر کی گئی جن کے خلا ف میا ں برادران کی جا نب سے سینئر قا نو ن دان اکر م شیخ ایڈوکیٹ نے احتسا ب عدا لت میں د لا ئل د ےئے تھے جبکہ ہا ئی کورٹ سے ان کیسوں کو ری اوپن کر نے کے خلاف حکم امتنا عی حا صل کیا گیاتھا بد ھ کے روز ان ر یفر نسوں کو ری اوپن کر نے کی در خو استو ں کے حوالہ سے سما عت کی جہا ں نیب کی جا نب سے ڈ پٹی پر اسیکیو ٹرجنر ل نیب نے عدالت میں نیب کے مو قف سے آ گاہ کیا میا ں برادران کی جا نب سے ان کے کو نسل نے عدالت کو بتا یا کہ ہا ئی کورٹ نے حد یبیہ پیپر مل ، اور اثا ثہ جات ر یفر نس خارج کر دےئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ ریکارڈ اور ہائی کورٹ کے احکا ما ت بھی مو صو ل ہو چکے ہیں لہذا ان دو ر یفر نسوں کو ری اوپن کر نے کی در خو استیں خارج کی جائیں جس پر احتساب عدا لت نے نیب کی ان د ونو ں ر یفر نسوں کو ری اوپن کر نے در خو استیں خارج کر دی جس پر عدا لت نے سما عت 02اکتوبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :