کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملنے والی جمہوریت پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، وزیراعظم، شاہراہ دستورکو خالی کرانا نہ تو کل حکومت کے لئے مشکل تھا اور نا آج مشکل ہے لیکن پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے صبرسے کام لیا، ہمیں اپنی ماوٴں، بہنوں، بزرگوں اور معصوم بچوں کا درد ہے جنہیں ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔چند سو افراد کے دھرنے نے دنیا میں ملک کا تماشا لگا دیا ،دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے، ہم ووٹ کا تقدس، جمہوریت کا استحکام اور پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے ،ہر راستہ آئین اور قانون سے ہی نکلے گا، کسی گروہ کو ملک کی تقدید اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، شاہراہ دستور کو خالی کرانا حکومت کیلئے کوئی مشکل نہیں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گا اٹھارہ کروڑ عوام کا سر نہیں جھکنے دونگا،تمام جماعتوں اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اپنا وزن جمہوریت کے پلڑے میں ڈالا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء ) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،ہم نے یہ جمہوریت بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے لہذا کسی کو بھی جمہوری نظام پر کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستورکو خالی کرانا نہ تو کل حکومت کے لئے مشکل تھا اور نا آج مشکل ہے لیکن پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے صبرسے کام لیا، ہمیں اپنی ماوٴں، بہنوں، بزرگوں اور معصوم بچوں کا درد ہے جنہیں ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے، مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود یہ لوگ دنیا کے سامنے پاکستان کی عزت و وقارکو مجروح کر رہے ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ان مفاد پرست عناصر کو ملک میں مزید شر پھیلانے کا کوئی موقع ملے۔(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ گزشتہ 5 ہفتوں سے دھرنوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پربحث کررہی ہے اور دھرنے والوں کی اشتعال انگیز تقاریر کے باوجود پارلیمنٹ نے جس خندہ پیشانی کا مظاہرہ کیا وہ ہماری جمہوری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے جو ہماری آنے والی کئی نسلوں کے لئے ایک مشعل راہ بنا رہے گا۔
تمام جماعتوں اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اپنا وزن جمہوریت کے پلڑے میں ڈالا اور سیاست سے بالا تر ہو کر جمہوریت کا ساتھ دیا۔ وکلا، سول سوسائٹی، پاکستانی عوام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس نے انتشار پھیلانے والوں کو پوری طرح بے نقاب کر دیا اور آج ملک میں افرا تفری اور انتشار پھیلانے والے ناکام اور تنہا ہو کر رہ گئے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے وزارت عظمیٰ کا کوئی شوق نہیں ہے، یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھ کر قبول کی تاکہ ملک و قو م کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں، کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا۔ ہم نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد آج یہ جمہوریت حاصل کی ہے، کسی کو بھی جمہوریت پر کلہاڑا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے اگر اس حوالے سے کسی کو شک ہے تو وہ دور کرلے۔ ہم ووٹ کا تقدس، جمہوریت کا استحکام اور پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور ہر راستہ آئین اور قانون سے ہی نکلے گا، کسی گروہ کو ملک کی تقدید اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔شاہراہ دستور پر دھرنا دینے والوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں تماشا بنا دیا ہے، پارلیمنٹ کا کردار جمہوری قوتوں کیلئے مشل راہ بنا رہے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام ارکان کا مشکور ہوں جنہوں نے اس بحث میں حصہ لیا اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جمہوریت کا بھرپور ساتھ دیا اور دے رہے ہیں ان کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء، دانشوروں ، میڈیا نے آئین اور جمہوری آواز بن کر بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ اسلام آباد کی شاہراہ پر دھرنے جاری ہیں اور جس طرح کی اشتعال انگیز تقاریر کی جارہی ہیں اور مظاہرین کو سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے کیلئے اکسایا گیا اس سے ان کی جمہوری سوچ عیاں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس بات کی گواہ ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے تحریری معاہدے کئے اور ضمانتیں دیں اور ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے جس طرح خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا گیا تمام ضمانتوں اور معاہدوں کو بالائے طاق رکھ کر سرکاری اداروں پر چڑھ دوڑے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شاہراہ دستور کو خالی کرانے کا حکم کے باوجود بھی یہ لوگ بیٹھے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا کیونکہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بالادستی اور آئین کی علامت ہے پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا وزیراعظم ہاؤس پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی گئی ایک عرصے سے انہوں نے تماشا لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلے کو نیک نیتی سے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور حکومت نے کھلے دل سے پاکستان عوامی انصاف کے متعدد مطالبات مان لئے ہیں اور عوامی تحریک کے عین مطابق ایف آئی آر کا اندراج کرایا جس میں میرا اور شہباز شریف کا نام بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی نہیں ہوئی بین الاقوامی تنظیموں نے شفاف انتخابات قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 272حلقوں میں سے 242 امیدوار کھڑے کئے جن میں 55حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں جبکہ قومی اسمبلی کے بیس نشستوں پر دھاندلی کی پٹیشنز فائل کی گئیں اگر انہیں بیس نشستیں مل بھی جاتیں تو تب بھی مسلم لیگ (ن)کو کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 342 کی اسمبلی کو دھرنوں سے کس طرح گھر بھیجنا چاہتے ہیں ان کی 35پنکچر کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو عمران خان نے نہیں بخشا سب کیخلاف زہر اگلا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کمپیوٹرائزڈ فہرستیں اور شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران حکومتیں بنی ہیں ۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کی مرضی سے نہیں بنے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اس میں انہوں نے دھاندلی کی بات نہیں کی اب یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ چھ ماہ بعد ان کے ذہن میں دھاندلی کی بات کہاں سے آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن قائم کرچکی ہے اور دھاندلی کے حوالے سے انتخابی اصلاحات کی 33رکنی کمیٹی قائم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات پڑے ہیں اور بیرون ممالک میں دوست ممالک پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں جبکہ چین بھارت میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر بیٹھنے والے چند ہزار لوگوں نے دنیا میں پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں غلیل دی جارہی ہے اور پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے کبھی ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے کی باتیں کی جاتی ہیں اور کھبی ٹیکس جمع نہ کرانے کی ہدایت کی جارہی ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دینگے پاکستان کے آئین سے کھیلنے معیشت کو تباہ کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور کو خالی کرانا حکومت کیلئے کوئی مشکل نہیں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گا جب بھی ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہوتا ہے تو ملک میں انتشار کھڑا کردیا جاتا ہے اٹھارہ کروڑ عوام کا سر نہیں جھکنے دونگا ۔وزیراعظم کے خطاب کے دوران اراکین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے، تاہم وزیراعظم نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 20 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا،سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ تینوں طرز کی ٹیموں کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی جانچ کر ناموں کو حتمی شکل دے گی ، شہریار خان
-
ایشین گیمز:قومی ایتھلیٹس آج ہفتے کے روز پانچ کھیلوں میں نظر آئیں گے،ہاکی ایونٹ کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ قطر،ویمنزمیں ... مزید
-
مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے لیے سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ، مشکوک باوٴلنگ ایکشن ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بورڈ نے آسٹریلیا سے ایک خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتخاب ... مزید
-
وزیر اعظم کا ٹرالی ٹرین میں بیٹھ کر سکھر بیراج کے تمام گیسٹس سے دریائے سندھ کی سیلابی طغیانی کا معائنہ
-
نیب کا جعلی دستاویزات جانچنے کیلئے فارنسک لیبارٹریاں بنانیکا فیصلہ،فارنسک لیبارٹریوں سے کرپشن کے خاتمے، جعلی دستخط اور دستاویزات جانچنے میں مدد ملے گی،نیب حکام
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، کریڈٹ بیوروز ایکٹ پر بحث ، اسٹیٹ بنک کی جانب سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار، ،نظرثانی، نظر ثانی شدہ مسودہ 15دنوں ... مزید
-
حکومت سندھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، شرجیل میمن،ماضی میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کے لیے این او سی جاری کی گئی جن کی انکوائری کروائی جائے گی،صوبے بھر میں 22 ستمبر سے مہینہ صفائی ... مزید
-
ظلم و دھاندلی کیخلاف دھرنے نے نئی تاریخ لکھ دی، شہداء کا خون جیت رہا ہے، پرویزالٰہی ،پاک فوج کیخلاف شرمناک حکومتی مہم اور غریبوں کو سیلاب میں ڈبونے کے باوجود ”گونواز، گوشہبازگو“ کے نعرے ہر جگہ ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ، جاوید ہاشمی کے حالیہ سیاسی انٹرویو کی روشنی میں تحریک انصاف کے صدر ، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ اور سپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر کے وضاحت مانگنے کی درخواست مسترد
-
لاہور‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی، گلو بٹ کا فرد جرم ماننے سے انکار ، عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا،ملزم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں ... مزید
-
ویلڈن مشاہداللہ ویلڈن،وزیراعظم کی مشترکہ اجلاس میں تقریر پر شاباشی
-
فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے شعیب ادریس جیل سے رہا
-
سکاٹ لینڈ ،برطانیہ سے علیحدگی کے مخالفین جیت گئے،سکاٹش عوام نے برطانیہ کیساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا وزیراعلیٰ ایلیکس سیمنڈ نے شکست تسلیم کر لی
-
کابل،ٹریفک حادثے میں17 افرادہلاک،35 زخمی
-
یوگنڈا کے صدر نے وزیراعظم ایما مومبازی کو عہدے سے برطرف کردیا
-
چینی صدر کی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو،چینی لیڈر کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان
-
بھارت ، ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف
-
چین: برطانوی دوا ساز کمپنی کو 49 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد
-
فرانس نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دئیے، طیاروں نے شمالی مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے نقل و حمل کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا
-
القاعدہ رہنما کا حالیہ بیان بھارتی مسلمانوں پر سوال اٹھانے کا جواز نہیں بن سکتا ، نریندر مودی، بھارتی مسلمان اپنے وطن کیلئے جئیں گے اور مرینگے ، انٹرویو
-
سعودی دوشیزہ کوشریک حیات کی آ ن لائن تلاش مہنگی پڑ گئی
-
کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملنے والی جمہوریت پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، وزیراعظم، شاہراہ دستورکو خالی کرانا نہ تو کل حکومت کے لئے مشکل ... مزید
-
پنجاب ڈوب رہا ہے اور کچھ لوگ سازش کرکے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری، یہ سیاست کا وقت نہیں پاکستان کو ایک بنانے کا وقت ہے،دھرنے وا لے اپنے اختلاف بھول کر ... مزید
-
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت اپنا بجلی کا بل جلا دیا،نواز شریف سے پوچھتا ہوں ایک سال میں بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھا دی لیکن بجلی کی چوری کم کیوں نہیں کی گئی؟ نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیا ... مزید
-
طاہر القادری نے بیرون ملک سے فنڈز لینے اور کرپشن کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کی تجویز دیدی،دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ،دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد دھڑن تختہ ... مزید
-
وفاقی حکومت کا وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ریڈ زون کا علاقہ مظاہرین سے خالی کروانے کا فیصلہ، دونوں فریقین کو پہلے مذاکرات کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی، ناکامی کی صورت میں مظاہرین کیخلاف ... مزید
-
نیب کی حدیبیہ پیپر مل ، اثاثہ جات ر یفرنس ری اوپن کر نے کی دو درخواستیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر موثر قرار دے کر خارج ، اتفا ق فاؤنڈری ر یفرنس میں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث کیس ری ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنے کی مزمت کرتا ہے آئین کی بالادستی کے غیر متزلزل عزم پر کاربند رہیں گے دھرنے ریاستی اداروں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھرنے کے خلاف مذمتی ... مزید
-
دھرنوں کے زریعے وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ رہے گا،سید خورشید احمد شاہ ، اس بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا مظاہرہ کیا ،انقلاب لانے والوں نے چند ہزار ... مزید
-
وزیر اعظم کا سکھر بیراج کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،تازہ ترین سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے، سمیت دیگر اداروں کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ لی ،وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ... مزید
-
معاشی انقلاب دروازے پر دستک دے رہاہے ، خود کو تیار کرنا ہوگا ،صدر ممنون حسین ، توانائی بحران کے حل کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،تین سے چار سال میں ... مزید
-
جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،خیبرپختون خوا ہ میں تعلیمی نصاب میں تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نصاب میں بنیادی تبدیلی نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے نکلنے ... مزید
-
طاہر القادری کے واحد سچ نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیاہے ،شہبازشریف ، پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،عمران خان اور طاہر القادری کا اصل ہد ... مزید
-
چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن ہونا چاہئے، سراج الحق ،جب تک ایسا نہیں ہوگا ہم سمجھیں گے کہ قائداعظم کاپاکستان ابھی نہیں بنا،خطاب
-
موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ، ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے، رحمن ملک،تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں،حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری ... مزید
-
دہشت گردوں کا جلد ہی خاتمہ کر دیں گے ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
-
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت 19ویں دوروزہ ڈائریکٹرجنرلز کانفرنس کرپشن کے خاتمے کے عہدکے ساتھ اختتام پذیر،کانفرنس میں نیب کے 2014ء کے آپریشنل طریقہ کاراورٹریننگ وایویلیوایشن ڈویژن کا نام ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ کی سفارشات پارلیمانی سربراہوں ‘ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو پوری طرح مطمئن نہ کر سکیں‘ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے‘ براہ راست دھرنا قیادت سے مذاکرات کا فیصلہ
-
ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان،نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کردیا، عمران خان سے لندن میں ان کی ملاقات اچانک ہوئی تھی پلان نام کی کوئی چیز نہیں، طاہر القادری
-
رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کیخلاف درج مقدمہ عدم ثبوت کی بناء پر خارج ۔عدالت کا جمشید دستی سمیت گرفتار تمام 12ملزمان کو با عزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم
-
لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے
-
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت جاری ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، خواجہ آصف،اعلیٰ خفیہ ادارے کے سربراہ کی تقرری سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔کراچی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے ہیں ،تحریک انصاف چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہی ہے ،سعدرفیق ،دھرنے والے عیدالاضحیٰ ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توہم کچھ نہیں کرسکتے ،دھرنے بحران ... مزید
-
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ رابعہ فریدی بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.