آئین پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،جماعت اسلامی ،فریقین کے درمیان مفاہمت کی فضا کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی،جماعت اسلامی عالمی سازشوں کے تناظر میں آئین پاکستان کیخلاف کسی بھی غیر آئینی مہم جوئی کے امکانات کو نظر انداز نہیں کرسکتی،جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کی ملکی سیاسی صورتحال پر قرار داد
جمعہ 19 ستمبر 2014 08:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان عالمی سازشوں کے تناظر میں آئین پاکستان کے خلاف کسی بھی غیر آئینی مہم جوئی کے امکانات کو نظر انداز نہیں کرسکتی، اس لیے جماعت اسلامی واضح کرناانتہائی ضروری سمجھتی ہے کہ آئین پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔سیاسی معاملات کو سیاسی دائرہ میں ہی نتیجہ خیز حل تک پہنچایا جائے ۔
جماعت اسلامی پاکستان اپنی اس پالیسی کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتی ہے کہ وہ فریق بننے کی بجائے اپنے ثالثی کردار کو جاری رکھے گی اور فریقین کے درمیان مفاہمت کی فضا کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ جماعت اسلامی حکومت، پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سیاسی معاملات کو بندگلی سے نکالنے کے لیے مفاہمتی ایثاراور بصیرت کا مزید ثبوت دیں ۔(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کی بحالی کی بجائے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے، بالواسطہ ٹیکس بڑھانے اور نوٹ چھاپ کر حکومت چلانے کی جو پالیسی اختیار کررکھی ہے اس کے نتیجہ میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ اور روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ہے۔
اس وقت ملک پر بدترین مہنگائی مسلط ہے۔ اشیائے صرف کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ عوام کو مہنگائی کی کند چھری سے ذبح کرنے اور قوم کو زندہ درگور کرنے کے عمل میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کے خط پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس اور ہدایات کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ معیشت کو مستحکم کرنے ،بھارت سے دریائی پانیوں کے مسئلے کو حل کرنے اور زراعت کے استحکام کے لیے کھاد، بیج ،زرعی ادویات ، بجلی او ر ڈیزل پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز میں کمی کرکے زرعی مداخل سستے کرنے کی بجائے اپنے ملک کو بھارت کے لیے ایک منڈی بنانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ 480ارب روپے کے گردشی قرضے کی یکمشت ادائیگی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ جبکہ محض چودہ ماہ کی مدت میں گردشی قرضہ ایک مرتبہ پھر تین سو ارب روپے تک پہنچ رہاہے۔جماعت اسلامی افواج پاکستان کے سربراہ اور بعد میں آئی ایس پی آر کے ترجمان کی طرف سے فوج کے غیر سیاسی کردار کی یقین دہانیوں کی تحسین کرتی ہے اور ایک مرتبہ پھر یہ واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ ماضی میں بعض جرنیلوں کی طرف سے ہونے والی غیر آئینی شب خون اور 33سالوں پر مشتمل فوجی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے ہمارے بڑے بڑے قومی سانحات و قوع پذیر ہوئے ہیں اور اس سے ملک و قوم ہی نہیں خود افواج پاکستان کے عسکری کردار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔ اسی طرح آئین پاکستان ، پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی حدود کا محافظ اور وفاق پاکستان کے استحکام کاضامن ہے۔ اس آئین کے پیچھے قرار داد مقاصد ،31علمائے کرام کے 22نکات ،مطالبہ دستور اسلامی مہم ، 1973ء کے آئین کے اسلامی اور وفاقی پہلوؤں پر علمائے کرام اور دیگر سیاسی زعماء کی کاوشوں کی ایک پوری تاریخ ہے۔ سرعام ناچ گانے کی محفلیں سجانے اورمغربی تہذیب کے غلبے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا کر پاکستانی مغاشرے میں اسلامی اقدار کی حفاظت بھی دستور پاکستان اور ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے۔ اس کا اہتمام لازمی ہے۔ یہ آئین پاکستان کو اسلامی جمہوریہ اسلام کو پاکستان کا سرکاری مذہب، قرار داد مقاصد کو آئین کا بنیادی حصہ ، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت ، قرآن وسنت کے منافی قانون سازی پر پابندی ، اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے قیام ،نیز آرٹیکل 62-63کے ذریعہ اراکین پارلیمنٹ کی تطہیر کانظام اور آرٹیکل 31کے تحت ایک اسلامی معاشرے کے قیام کو حکومتی ذمہ داری قرار دینے جیسے اہم پہلو موجود ہیں ۔ یہ آئین پاکستان وفاق کی اکائیوں کو متحد رکھنے کی اہم دستاویز ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس اس دوران میڈیا بالخصوص کارکن صحافیوں کے خلاف ہونے والی تمام تر متشددانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتااور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتاہے ۔ تشدد کے یہ واقعات چاہے پولیس اور حکومتی اداروں کی طرف سے ہوئے ہیں یا کسی سیاسی جماعت کے ورکرز کی طرف سے یہ قابل مذمت ہی نہیں قابل گرفت بھی ہیں۔
پی ٹی وی پر حملہ ، عمارت پر قبضہ ،جیو کے دفاتر پر پتھر اؤ اورحملے متعدد ٹی و ی چینلز کی گاڑیوں اور کیمرہ مینوں پر حملے ملک میں تشدد،عدم برداشت اور فسطائیت پر مبنی رویوں کی عکاسی کرتے ہیں اور لازمی ہے کہ حکومت ہو یا سیاسی زعما ء ان واقعات کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔مرکزی مجلس شوریٰ اس تمام سیاسی بحران کے دوران فریق بننے کی بجائے ثالث بننے اور ملک و قوم کو کسی بھی سیاسی حادثے سے بچانے کی پالیسی کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگہ نے فریقین کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور انہیں تناؤ، کھچاؤ اور ٹکراؤ سے بچانے کے لیے پارلیمانی جرگہ کے سربراہ کے طور پر پورے صبر وتحمل اور فہم و فراست کے ساتھ جو جدوجہد کی ہے، اس پرسیاسی جرگہ کی ٹیم کی تحسین کرتی ہے اور جماعت اسلامی پاکستان کے مصالحتی کردار کی جس طرح پاکستانی قوم ،میڈیا، سیاسی زعماء اور اہل فکر و نظر نے تحسین و پذیرائی کی ہے، اس پر ہم اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان نے نہ صرف یہ کہ دھرنوں کے اکثر مطالبات کی تائید و حمایت کی ہے بلکہ انہیں اپنے مطالبات اور مذاکراتی عمل کے ذریعہ ان مطالبات کو منوانے کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات کی شفافیت ہمیشہ زیر بحث رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے خود کراچی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف انتخابات کابائیکاٹ کیا۔اسی طرح ہم نے فاٹا سمیت ملک کے متعدد مقامات پر انتخابی دھاندلیوں پر صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات پرچاروں صوبوں میں پیداہونے والے اعتراضات کے حوالے سے ان تحفظات کامداوا ضروری ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتیجہ میں اگر ایسی دھاندلی ثابت ہوجائے جس کا فائدہ موجودہ حکومت کو پہنچاہے، تو نہ صرف وزیراعظم استعفیٰ دیں گے بلکہ تمام اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کروائے جائیں گے، اور پوری پارلیمنٹ اس پر ضامن بنے گی۔ جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے مطالبہ کو بھی بالکل جائز اور بر وقت سمجھتی ہے، اور اس کی تشکیل میں تمام سیاسی حلقوں کی وسیع تر حقیقی اور مؤثر مشاورت کو لازمی قرار دیتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 19 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ
-
لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے چوتھے راوٴنڈ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ،ہمارے کھلاڑی مخالف ٹیموں کی خامیوں اورخوبیوں سے واقف ہو چکے ہیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور
-
بہت جلد دھرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا ، خواجہ آصف،عمران خان کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان ہورہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو
-
صوبے میں پہلی مرتبہ مقامی سیاسی پارٹیوں کی حکو مت قائم ہوئی جو اپنے عوام کے سامنے خود کوجوابدہ سمجھتی ہے،گورنر بلوچستان
-
جمشیدخان دستی کی تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی حوالات میں بھوک ہڑتال ،انتظامیہ کی جانب سے بھیجاجانے والاکھاناواپس کردیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیرریلوے سعدرفیق سے ملاقات، خواہش ہے سبی ،ہرنائی سیکشن کوکھولاجائے اور دس پلوں اورٹریک کی مرمت اورسیلاب کی وجہ سے نقصانات کوٹھیک کیاجائے ، ڈاکٹرعبدالمالک،وزیر ریلو ے کا ... مزید
-
عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہیں بیٹھوں گا،عوام کو شعور مل رہا ہے،کراچی جاگے گا تو سارا پاکستان جاگ جائے گا، عمران خان
-
عمران خان ہم پر الزام لگاتے ہیں وہ بتائیں بنی گالہ کے700کنال کے گھر کیلئے پیسے کہاں سے آئے،سلیمان شہباز،برطانیہ میں اپنے فلیٹ کو انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیوں نہیں کیا،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو ... مزید
-
حکومت پنجاب کا سیلاب زدگان کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے صوبائی ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ ،چیئرمین پی اینڈ ڈی ابتدائی طور پر ہونے والے نقصانات کی رپورٹ فائل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے11انتظامی ... مزید
-
میں عمران خان سے پیارکرتاہوں ،تحریک انصاف نہیں ان کے ساتھ کھڑاہوں ،شیخ رشید،پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہیں ،قربانی سے پہلے قربانی کی بات پراب بھی قائم ہوں،جاویدہاشمی تحریک ... مزید
-
ایچ ای سی کو 100بلین روپے کے فنڈ فراہم کیے جائیں تاکہ یونیورسٹیوں کے مالی مسائل حل کر کے فروغ تعلیم میں بہتری لائی جاسکے ،سینیٹ قائمہ تعلیم کی حکومت کو سفارش ،تمام وفاقی یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا عمران خان پر تشدد کرنے کے لیے لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اشرف وڑائچ کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت عبوری طور پر بحال، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بھی معطل کردیا
-
”قصائی لے لو“
-
چین بھارت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،دونوں ممالک میں 12معاہدوں پر دستخط ، ترقی کے لیے سرحد پر امن بہت اہم ہے، دونوں ممالک کو اپنے سرحدی تنازعے کو جلد سے جلد حل کرنا چاہیے،نریندرمودی ، چین ... مزید
-
ایک اور برطانوی مغوی کی ویڈیو جاری ، ویڈیو میں دولتِ اسلامیہ کا کوئی شدت پسند بھی سامنے نہیں آیا،رپورٹ
-
چین پرایک بار پھر امریکہ میں سائبر حملوں کا الزام ، یہ سائیبر سپیس میں چین کے مبینہ طور پر جارحانہ اقدامات کا ثبوت ہے،سینیٹر کارل لیوین
-
امریکا یا کوئی اور ملک عراق میں فوج نہ بھیجے، حیدر العبادی ، اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے،جان کیری
-
بنگالی بیوہ خواتین و ورینداوان میں ہجوم کم کریں‘ ہیمامالنی کے ریمارکس نے خواتین کو مشتعل کردیا
-
سعودی دولہا سے لڑکی کے بھائی نے جہیز میں آئی فون 6 دینے کی فرمائش کر دی
-
ایک امریکی مارو، جنت میں 144حوریں ملیں گی،سوڈانی عا لم دین ، اگر کوئی مسلمان کسی غیر امریکی کو قتل کر دے تو وہ 72 حوروں کا مستحق ہو گا اور اپنے خاندان کے 70 افراد کو جنت میں ساتھ لے جائے گا، بیا ن
-
امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی تربیت اور مسلح کرنے کی منظوری دیدی، دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے عراق میں امریکی فوجی نہیں بھیجے جائیں گے‘ امر یکی صدر
-
سیاسی جرگے کو بتا دیا نواز شریف سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان،د ھرنے میں ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے ،آج تاریخی دھرنا دے کر ثابت کرنا ہے یہ زندہ قوم ہے، کراچی کے عوام تیار رہیں ان کیساتھ ... مزید
-
ملک اس وقت سیاست ،دھرنوں اور جلسے کرنے کا نہیں مصیبت زدہ جو سیلاب زدگان میں گھرے ہوئے ہیں بہن ،بھائیوں اور غریبوں کی مدد کرنے کا ہے، بلاول بھٹو زرداری،پیپلز پارٹی مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے ،شہید ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ نے سیاسی بحران کے حل کیلئے 11 نکاتی ڈرافٹ وزیراعظم، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کو مشترکہ خط کے ذریعے بھیج دیا،کیا دھاندلی ثابت ہوجائے تو وزیراعظم مستعفی ہونگے؟ پارلیمنٹ میں بیان دینا ... مزید
-
لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،طاہرالقادری ،انقلاب اب سیلاب بننے والا ہے ،یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا ، پی ٹی وی پر حملے کے نام پر حکومت نے اگر کریک ڈاوٴن کیا تو وہ کچھ ... مزید
-
دورہ امن کی تربیت جنگ کے دورمیں کامیابی کی ضمانت ہے ، آپریشن ضرب عضب میں تمام جوانوں کی خدمات قابل تحسین ہیں،چیف آف آرمی سٹاف
-
آئین پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،جماعت اسلامی ،فریقین کے درمیان مفاہمت کی فضا کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی،جماعت اسلامی عالمی سازشوں کے تناظر میں آئین پاکستان کیخلاف ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 23دہشتگردو ہلاک
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے کارکنوں کے رہائی کے حوالے سے کیس کی سماعت ، ڈپٹی کمشنراسلام آباد سے رپورٹ طلب، ذاتی طور پر آج جمعہ کے روز عدالت میں طلب کر لیا،عدالت ... مزید
-
لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کا راز کھل گیا ہے‘ لندن پلان کا سب سے بڑا ہدف چینی صدر کا دورہ ملتوی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا تھا‘ شہباز شریف ،چین پاکستان کا دوست اور اصل دشمن دھرنے والے ... مزید
-
افغانستان بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے اپنے ملک میں دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہیں ختم کر ے ،پاکستان ،افغانستان کے الزامات پر دفاعی حکمت عملی نہیں اپنائی، افغا ن حکو مت اگر اپنی سر حد کے اندر اقدامات ... مزید
-
نیب کی 2روزہ ڈائریکٹرجنرل کانفرنس کا چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت انعقاد ، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے توسیعی منصوبے کے تحت دونئے ریجن کے قیام اور افسران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ملائیشیا ... مزید
-
جاوید ہاشمی میرا آبپارہ یا آئی ایس آئی سے رشتہ ثابت کردیں تو میں سیاست سے کنارہ کشی کرلوں گا ،مخدوم شاہ محمود قریشی ، ایسا نہ کرسکیں تو پھر وہ ایم اے149ملٰتان کے ضمنی الیکشن سے دستبردارہوجائیں۔مت ... مزید
-
کراچی ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں جامعہ کراچی کے ڈین سمیت 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3افراد زخمی
-
پاک امریکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کااجلاس 19اکتوبرکوہوگا،رچرڈاولسن،پاکستان کواتحادسپورٹ فنڈجلدفراہم کیاجائے گا،امریکی سفیرکی وزیرخزانہ سے ملاقات
-
ملکی معیشت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر دھرنا لیڈران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خواجہ سعد رفیق ،غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے عمران اور طاہرالقادری پیش پیش ہیں‘ دونوں کو پاکستان کی ترقی ہضم ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف 25رکنی وفد کے ہمراہ21ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ، 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے،26ستمبر کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، وزیراعظم نیویارک کے سب ... مزید
-
پہلے مکمل لاتعلقی اور بے حسی پھرامداد کی پیشکش، پنجاب سیلاب میں ڈوبا رہا،کے پی کے کا وزیراعلیٰ رقص و سرود کی محفلیں سجاتا رہا،شہبازشریف کے استفسار پرسیلاب متاثرین کے مجمع نے بھی ایسی امداد قبول ... مزید
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کردیئے، ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد
-
اپوزیشن جرگہ سیاسی بحران کے حل کیلئے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر آیا ، مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت کیساتھ دھرنیوالوں کو بھی چند روز اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کرنا ہوگا، معاملات بند ... مزید
-
آئی پی پیز کے واجبات ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے پر محیط ہوگیا، شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ ہوگیا،شہری علاقوں میں کم از کم سات جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.