پاکستان میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا ، تعداد روز بروز بڑھنے لگی، پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا ، تعداد روز بروز بڑھنے لگی ، انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس 20ستمبر کو لندن میں طلب کرلیا گیا ، پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

سربراہ پولیو مانیٹرنگ سیل عائشہ رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سے تین سال کے دوران پاکستان میں بہت سے پولیو کیسز منظر عام پر آئے ہیں گزشتہ دو سے تین سال میں شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے جس کے باعث پاکستان میں پولیو جیسی موذی مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا اور اس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تاہم اب وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں پاکستان میں پولیو کی صورتحال اس حوالے سے انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ کااجلاس بیس ستمبر کو لندن میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :