لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،میجر جنرل نذیر بٹ یامیجر جنرل رضوان اختر؟،نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ فیصلہ چند روز میں متوقع، ابھی تک فوج اور سول حکومت کے درمیان رسمی تبادلہ خیال نہیں ہوا ، حکومتی ذرائع، آرمی چیف میجر جنرلز کو ترقی دے کریہ عہدہ دینا چاہتے ہیں، میڈیا رپورٹ
جمعرات 18 ستمبر 2014 09:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء )ملک کے سب سے بڑے سراغ رساں ادارہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ اس سے قبل بّری فوج میں پانچ نئے لیفٹیننٹ جنرلز کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں اس بارے میں ہونے والے صلاح و مشورہ سے واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تعیناتی سے قبل بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بعض میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرلز بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی فوج میں دوسرے اہم ترین سمجھے جانے والے عہدے کے لیے ان کے نام پر بھی غور کیا جا سکے۔
آئی ایس آئی کے سربراہ سمیت پاکستانی فوج کے پانچ لیفٹیننٹ جنرلز اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
ملک میں جاری سیاسی بحران کو پیدا کرنے میں ان میں سے بعض فوجی افسران پرالزام لگتا رہا ہے اس لیے اس موقع پر پاکستانی فوج میں ان کلیدی تبدیلیوں کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔جن دو افسروں کا نام گردش کر رہا ہے ان میں لاہور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے شامل ہیں۔
اس کے مقابلے میں فوجی حلقوں میں جو دو نام آئی ایس آئی کی سربراہی کے لیے زیر بحث ہیں یہ دونوں جونیئر افسران ہیں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے لیے یہ نام اس اہم عہدے کے لیے حیرت کا باعث ہیں۔اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بّری فوج کے جو افسر ریٹائر ہونے والے ہیں ان میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی، منگلا کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، گوجرانوالہ کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز، پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی اور کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔یہ پانچوں عہدے پاکستانی فوج میں خاصے اہم ہیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ کو بری فوج کے بعد فوج کا اہم ترین عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔آئی ایس آئی کے سربراہ کی تعیناتی اصولی طور پر وزیراعظم کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے تاہم اس اہم ترین عہدے پر تعیناتی میں بّری فوج کے سربراہ کی رائے بھی بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جی ایچ کیو اور ایوان وزیراعظم میں آج کل اس کلیدی عہدے پر تعیناتی کے لیے صلاح و مشورہ جاری ہے۔
وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر ابھی تک فوج اور سول حکومت کے درمیان رسمی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف فوج میں پانچ نئے لیفٹیننٹ جنرلز کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔آئی ایس آئی سربراہ کے لئے جن جونیئر افسران کے نام لئے جا رہے ہیں ان میں میجر جنرل نذیر بٹ بھی شامل ہیں جو فوج کے تربیتی ادارے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں میں فوجی ڈسپلن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ میجر جنرل نذیر بٹ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عملی طور پر بھی حصہ لے چکے ہیں اور ان کی اس کلیدی عہدے پر ممکنہ تعیناتی کے لیے انھیں باقی افسروں سے جو تجربہ ممتاز کرتا ہے وہ ان کی امریکہ میں تین برس کی تعیناتی ہے۔ جنرل بٹ واشنگٹن میں دفاعی اتاشی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔اس دوران وہ امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی پالیسی کی تیاری کے دوران قریبی رابطے میں رہے ہیں۔دوسرے جونیئر افسر میجر جنرل رضوان اختر شامل ہیں جو سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر چکے ہیں اور ان کی فوج میں شہرت ایک ایسے افسر کے طور پر ہے جو مختلف ذمہ داریاں بغیر پیچیدگیوں کے ادا کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا مزاج انھیں سویلین انتظامیہ، خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت سہولت فراہم کرتا ہے۔پاکستانی فوج کے ابھرتے ہوئے یہ دونوں افسران اپنے غیر سیاسی نظریات کی وجہ سے غیر جانبدار سمجھے جا رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا ادارہ کا دعویٰ ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ جنرل راحیل ان نئے افسروں میں سے کسی کو آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 18 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں‘ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے،مصباح الحق
-
وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، شرجیل انعام میمن ،سندھ کو اس کے حصہ کی گیس فراہم نہ کرکے وفاق صوبے کو بدترین مالی بحران اور صنعتی زبوں حالی کی ضانب دھکیل رہی ہے،صوبے کو آئین ... مزید
-
سیاسی شعور کی ضرورت ہے ، حکومتوں پر چھوڑا تو کچھ نہیں ہوگا ،جسٹس جواد ایس خواجہ ،لوگوں کو خود باشعور ہونا ہوگا ،سیاسی شعور ہوگا تو حکومت کا ہر محکمہ درست انداز میں کام کرے گا ، ہم نے اپنے معاملات ... مزید
-
چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کیس،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان ورکر پارٹی سے تفصیلی جواب الجواب 13 اکتوبر تک طلب کر لیا ،حکومت نے انتخابی اصلاحات نہ کرکے خود کو پریشانی میں ڈالا ہے اسکا ... مزید
-
موجودہ حکومت کے 3 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی شکایت کی تصدیق کاعمل ابتدائی مراحل میں ہے،سید خالد اقبال، موجودہ حکومت میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف کرپشن کے کیسزحتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ان ... مزید
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی تعلیم کیلئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی ،اس دور میں کسی بھی قوم کے مستقبل کا تعین جدیدیت اور ریسرچ سے ہوتا ہے،تقریب سے خطاب
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چنیوٹ میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کریں گے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
-
سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ مختارا مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ،سید قائم علی شاہ،جس بڑے ریلے کی توقع تھی ماہرین کے مطا بق اب وہ نہیں آرہا پھر بھی حکومت کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
-
چینی صدر اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، ژی جن پنگ نے دورہ بھارت کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر احمد آبادسے کیا،احمدآباد میں جگہ جگہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی تصویر ... مزید
-
امریکا نے عراق میں فوجی بھیجے تو بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا، داعش کی دھمکی ، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، عراق اور شام میں مسلح جدو جہد کرنے والے متحد ہوجائیں، ویڈیو بیان ... مزید
-
سکاٹ لینڈ ریفرنڈم، دیگر برطانوی علاقوں کے لیے امید کی راہ ہموار
-
امیر قطر جرمنی پہنچ گئے، جرمن صدر، چانسلر سے ملاقاتیں
-
چینی کا استعمال کم کر کے دانتوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، برطانوی ماہرینِ صحت،برطانیہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں سے چاکلیٹوں اور چینی سے بھری سافٹ ڈرنکس کو ہٹا نے کی تجویز دیدی
-
امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل،کیس کی سماعت کے موقع پر ڈھاکا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
-
کنیڈین ایئرفورس نے عجائب گھر سے جہازوں کے پرزے حاصل کیے
-
شامی فورسز کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک
-
روس،ارب پتی شخصیت منی لانڈرنگ کے الزام میں گھر میں نظربند، 65سالہ یوتوشنکوف روسی ہولڈنگ کمپنی اے ایف کے سسٹیما کے سربراہ ہیں،کمپنی کی الزام کی تردید
-
18 کروڑ عوام نے وزیراعظم منتخب کیا ،5ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے سکتا، وزیراعظم ،راستے صاف کرنا مشکل نہیں ، حکومت صبر و برد باری کا مظاہرہ کررہی ہے ،ملک سے تین سال میں بجلی کا بحران ختم کردینگے ... مزید
-
سپیکر ایاز صادق کے حلقے کے ریکارڈ کے معائنے کیلئے عمران خان کی درخواست منظور، ریکارڈ کا معائنہ صوبائی الیکشن کمیشن کے افسر کی زیر نگرانی کیا جائیگا ، اجلاس میں فیصلہ
-
مشرف کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ورنہ ایمر جنسی میں شامل تمام جرنیلوں کو گرفتار کیا جائے ، الطاف حسین ،پتا نہیں اسٹیبلشمنٹ کیوں ہم سے ناراض ہے اگر وہ ہماری مدد کرے تو ایم کیو ایم کی حکومت میں ... مزید
-
اقتدار میں آ کر غیرقانونی کام کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،عمران خان ، وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے تبدیلی آگئی ہے۔ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ... مزید
-
وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پو لیس حکام کے خلاف عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج، مقدمے میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شا مل ،مقدمہ ... مزید
-
پاکستان کا سرحد پار سے دہشت گرد حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج، افغانستان دوبارہ اس قسم کے حملوں کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، دفتر خارجہ
-
ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی صدر ،وزیر اعظم، وزیر خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں، اے ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ 200ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں توانائی ... مزید
-
نوازشریف اسی طرح مستعفی ہوں جس طرح جمہوری ممالک میں وزیراعظم اپنی نااہلی ثابت ہونے پر گھر جاتے ہیں ، طاہر القادری،حکمران استعفیٰ دیں، پارلیمنٹ ختم کریں دوسری صورت میں عوام جوتوں کے ساتھ کک آؤٹ ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 40 دہشت گرد ہلاک
-
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس، دھرنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا فیصلہ
-
دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت میں تعمیر کیا جائے گا ، محمد اسحاق ڈار ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تباہ کن سیلابوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اس منصوبے کو مکمل کرنے مین ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی امداد ... مزید
-
اگر پانی کے نئے ذخیرے تعمیر نہیں کئے جا تے تو آئندہ 15 برسوں میں پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامناہو گا، احسن اقبال ، ملک کے آبی اور خوراک کے تحفظ کے لئے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر نہایت ضروری ہے، ... مزید
-
اے این پی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم موجودگی کے باعث وزیرداخلہ سے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ،کیوں نہ وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر بھی گمشدہ افراد ... مزید
-
پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،بلاول بھٹو زرداری
-
سعد رفیق کا عمران خان سے دھرنے پرخرچ ہونے والے پیسوں کاحساب دینے کا مطالبہ ، عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کا مطالبہ کیاجاتاہے،سعدرفیق،عمران کرکٹ کے ہیروتوبن ... مزید
-
موجودہ صورتحال سے عوام اب دل برداشتہ ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات سے کھینچنے میں اجتناب کیا جائے ، سراج الحق، موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جرگہ نے آج سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ ... مزید
-
ملکی معیشت کو تیس سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا دھرنوں سے تیس دنوں میں پہنچا ہے،مولانا فضل الرحمن، دھرنوں میں ناچنے سے تبدیلی نہیں آئے گی ، کراچی میں قومیت ، علاقایت ، فرقہ واریت کے نام پر گردنیں ... مزید
-
دفعہ 144کا اسلام آباد میں نفاذ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے روک دیا،امن و امان کی ذمہ داری ... مزید
-
مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، رحمان ملک، سب کی نظریں اسلام آباد پر ہیں،یہاں ایک گاؤں کا سماں ہے،چین کے صدر نے دورہ پاکستان مؤخر کیا،بھارت آج ان کا استقبال کر رہا ہے اورہم ... مزید
-
کراچی کی افغان بستی میں پولیس مقابلہ،7 دہشت گرد ہلاک
-
جو لوگ پاک فوج کا نام خراب کر رہے ہیں فوج خود انکوائری کرے تاکہ لوگوں کے اندر ابہام دورہوسکے،سینیٹر سعید غنی ،عوام دارالحکومت کی سڑکوں پر جو ہورہا ہے دیکھ رہے ہیں،تحریک انصاف نے ایوان میں آکر پارلیمنٹ ... مزید
-
پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ میں جمعہ کو مشترکہ اجلاس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خورشید شاہ ، وزیراعظم عوام کو اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے دھرنے والوں کونہ چھیڑا جائے چاہے وہ ایک ... مزید
-
ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا فلائٹ میں تاخیر ہے،مجھے بٹھا لیا گیا،رمیش لعل ،پی آئی اے کے کچھ افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ایک بزرگ خاتون کے کہنے پر باہر نکل آیا،اقلیتی ... مزید
-
مرسوں مرسوں سندھ ناں ڈیسوں ،بلاول کا ٹوئٹ ، ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسوں،الطاف حسین کا جواب
-
بلاول بھٹو بڑی جماعت کے سربرا ہیں ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،شرجیل انعام میمن ،ہمیں بلاول کے لیڈرہونے پرفخرہے ،کسی سے کوئی اتحادخطرے میں نہیں، آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا،نجی ... مزید
-
نواز شریف ملک کے آئینی وزیراعظم ، استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، سیا سی قائدین، دھرنوں کے باعث کاروباری، معاشی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی متاثر،، قومی معیشت کو اربوں روپے کا ... مزید
-
فلائٹ فنی وجوہات کی بنیاد پر تاخیر کا شکار ہوئی،وی آئی پی کلچر پر یقین نہیں رکھتے، رحمان ملک،معزز ایم این اے کو جہاز سے اتارنے والوں کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج نہ کروایا تو وہ خود پولیس کے پاس جائیں ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،میجر جنرل نذیر بٹ یامیجر جنرل رضوان اختر؟،نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ فیصلہ چند روز میں متوقع، ابھی تک فوج اور سول حکومت کے درمیان رسمی ... مزید
-
افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کو ”سیاسی حربے“ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں، سر تا ج عزیز، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں مصالحتی طریقے سے ... مزید
-
بھارت ،کشمیری مسلمانوں کے لئے مدد کی اپیل کرنے پر انتہا پسند ہندوں کایونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملہ ، تشددکر کے زخمی کر دیا،بجر نگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے دھشتگردو ں کی وکرم یونیورسٹی میں تو ... مزید
-
پاکستان میں 4کروڑافرادکوغذائی قلت کاسامناہے،اقوامِ متحدہ ، پاکستان میں غذائی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی, دنیا میں ہر 9میں سے ایک شخص کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، مجموعی طور ... مزید
-
پاکستان میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا ، تعداد روز بروز بڑھنے لگی، پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.