نواز شریف ملک کے آئینی وزیراعظم ، استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، سیا سی قائدین، دھرنوں کے باعث کاروباری، معاشی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی متاثر،، قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بھی مجروح ہو رہا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی،غلام احمد بلور،شعبان خالد اوردیگر کی گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:59

اسلام آباد د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء ) سیا سی قائدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری دھرنوں کے باعث سیاسی، کاروباری، معاشی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بھی مجروح ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، غلام احمد بلور ، شبعان خالد اور دیگر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے وفاقی دارالحکومت کو ایک ماہ سے گھیرے میں لے رکھا ہے جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دھرنے آئین اور قانون کے خلاف ہیں۔ میاں نواز شریف ملک کے آئینی اور جمہوری وزیر اعظم ہیں ان سے استعفے کا مطالبہ غیرآئینی ہے