بلاول بھٹو بڑی جماعت کے سربرا ہیں ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،شرجیل انعام میمن ،ہمیں بلاول کے لیڈرہونے پرفخرہے ،کسی سے کوئی اتحادخطرے میں نہیں، آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی جماعت کے سربراہ ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،پاکستانی شہریوں کوبلاول بھٹوپرفخرہے وہ پاکستانی شہری ہیں ،ہمیں بلاول کے لیڈرہونے پرفخرہے ،کسی سے کوئی اتحادخطرے میں نہیں، آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا،بلاول بھٹو زرداری بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،انہوں نے کہاکہ امیدہے ایم کیوایم ذمہ داری کامظاہرہ کریگی،سندھ کی ایک انچ پرسودے بازی نہیں ہوگی ،عوام کوسندھ کی زمین اپنی ماں جیسی لگتی ہے ،بلاول بھٹوپاکستان میں بیٹھ کرسیاست کررہے ہیں ،باتیں شروع کرناچاہیں توبہت دورتک جاسکتی ہیں ،بلاول اوران کے خاندان نے پاکستان کیلئے قربانیاں دی ،سندھ میں عوام کی مرضی چلتی ہے ،سندھ کے تمام علاقوں میں یکساں کام ہورہے ہیں ،مختلف زبان بولنے والے سندھ میں رہتے ہیں ،انتظامی یونٹس سے ملکوں کے نقشے تبدیل ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :