مرسوں مرسوں سندھ ناں ڈیسوں ،بلاول کا ٹوئٹ ، ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسوں،الطاف حسین کا جواب

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے ٹویٹرپرکہاکہ مرسوں مرسوں سندھ ناں ڈیسوں ،جس پرالطاف حسین نے جواب دیاکہ ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسوں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزالطاف حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں خطاب کے دوران کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین ابھی تم چھوٹے ہوبڑی بڑی باتیں نہ کیاکروں والدجوبات کہنے کی ہمت نہیں رکھتے بیٹے سے کہلوادیتے ہیں ۔

ابھی تقریر جاری تھی کہ بلاول بھٹونے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں (مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے )جس پرالطاف حسین نے کہاکہ ابھی توسمجھایاتھابیٹاابوکوبلاوٴانہیں جواب دوں گالیکن ساتھ ہی جواب دیتے ہوئے کہاکہ ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسو(یعنی دیں گے دیں گے پوراسندھ دیں گے)۔