سعد رفیق کا عمران خان سے دھرنے پرخرچ ہونے والے پیسوں کاحساب دینے کا مطالبہ ، عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کا مطالبہ کیاجاتاہے،سعدرفیق،عمران کرکٹ کے ہیروتوبن سکتے ہیں لیکن سیاست میں نہیں بن سکتے ،چینی صدرکے دورے کوملتوی کرواکردھرنالیڈرزکوذاتی طورپرکیاملا،میڈیاسے گفتگو

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان سے دھرنے پرخرچ ہونے والے پیسوں کاحساب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کامطالبہ کیاجاتاہے،عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جو کرکٹ کے ہیروتوبن سکتے ہیں لیکن سیاست میں نہیں بن سکتے ۔

وزیراعظم ،چیف جسٹس کوغیرمناسب الفاظ میں مخاطب کرکے دھرنالیڈرکس کوخوش کرناچاہتے ہیں ،چینی صدرکے دورے کوملتوی کرواکردھرنالیڈرزکوذاتی طورپرکیاملا۔بدھ کے روزپارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ اس بات کاعوام فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کس کے ایماء پریہ سارے کام کررہے ہیں ۔عمران خان نے ملکی معیشت کوبہت حدتک نقصان پہنچایاہے ،جس کی مثال نہیں ،چینی صدرکی پاکستان آمدکے بجائے بھارت لینڈنگ تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنالیڈرکیاثابت کرناچاہتے ہیں کہ اس ملک کے اندراب کونساقانون ہو،عمران خان کانیاپاکستان پنجاب کے طاقت ورجاگیرداروں اوروڈیروں پرمشتمل ہے تاہم عوام شام کے وقت ان چہروں کوعمران خان کے اردگرددیکھ بھی سکتے ہیں ۔عمران خان کے اردگرددیکھ سکتے ہیں جبکہ طاہرالقادری کاانقلاب مصطفیٰ کھرسے شروع ہوکرپرویزالٰہی تک جاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ دورحکومت میں ہمیں پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے کی سزادی گئی اوراب ہم پرالزام لگایاجارہاہے کہ ہم ڈیڑھ کروڑووٹ لیکرکیسے آگئے؟عمران خان ہمیں بتائیں کہ آپ نے کونساکارنامہ سرانجام دیاہے جوآپ کو76لاکھ ووٹ مل گئے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ کواپنے کنٹینرمیں قیدکررکھاہے ان کوخیبرپختونخواہ میں کام کرنے دیاجائے تاکہ کوئی کارکردگی سامنے آسکے ۔

انہوں نے کہاکہ میں پوچھتاہوں کہ عمران خان کس کی ایماء پریہ سب کچھ کررہے ہیں اورچندہزاربلوائیوں کولیکرحکومت وقت کومفلوج کرکے رکھ دیااوردس روزتک سیکرٹریٹ کوبندرکھنے پرجونقصان ہواس کاازالہ کون کریگا؟۔

انہوں نے کہاکہ ہم ڈالرکونیچے لانے کی کوشش کرتے ہیں تودھرنے کی وجہ سے ڈالرپھرمہنگاہوجاتاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کومستحکم کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ان بلوائیوں کوسیاسی کارکن کہناسیاست کی توہین ہے جومنظرپرلوگوں کودیکھارہے ہیں ،اس جیسابدنمامنظرکبھی کسی نے نہیں دیکھاتاہم ریاستی اداروں کوآپس میں لڑوانے کی کوششیں کی گئیں جوکہ حکومت نے دانشمندی سے ناکام بنادی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جوعمران خان سابق چیف جسٹس اورآراوزکے خلاف جوزبان استعمال کررہے ہیں ان سے کس منہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ۔

عمران خان اورطاہرالقادری نظام کومفلوج کرکے کس جمہوریت کی بات کرتے ہیں ،سارادن جھوٹ پرجھوٹ بولتے ہیں اوردھاندلی دھاندلی کی رٹ لگاکرچلے جاتے ہیں ،عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کامطالبہ کیاجاتاہے جبکہ ایک وقت آئیگاعمران خان تھانیدارکانام لیکرپولیس کوکہے گا”اوئے تھانیداراستعفیٰ دے“عمران خان انوکھے لاڈلے ہیں جوکہ کرکٹ کے ہیروتوبن سکتے ہیں لیکن سیاست میں نہیں بن سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان عملاًدہشتگردی کاکام اپنے ہاتھوں سے کردیاہے ،خیبرپختونخواہ کی حکومت میں کوئی کارکردگی نہیں دیکھارہے ہیں جبکہ نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کااعلان بھی بس اعلان کی حدتک رہ گیاہے ۔عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا۔وہ کے پی کے کوبیس سال پیچھے دھکیل کرلے گئے ہیں انہیں کے پی کے کی ترقی کیلئے کام کرناچاہئے عمران خان اپنے صوبے میں مثالی حکومت بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔