دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت میں تعمیر کیا جائے گا ، محمد اسحاق ڈار ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تباہ کن سیلابوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اس منصوبے کو مکمل کرنے مین ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی امداد کرے گا، اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر ے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ،تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان میں ترقی کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، شمالی وزیرستان میں بے گھر افراد کی بھالی سے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ، ۔دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ڈیم ، جامشورو اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی تکمیل کے سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہو گی،صدر اے ڈی بی
جمعرات 18 ستمبر 2014 08:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت میں تعمیر کیا جائے گا ، یہ منصوبی توانائی اور آبپاشی کے حوالے سے اہمیت کاحامل ہے اور پاکستان کی ضرورت ہے ، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تباہ کن سیلابوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اس منصوبے کو مکمل کرنے مین ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی امداد کرے گا اور اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں بدھ کے روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تا کی ہیکو ناکاؤ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیامر بھاشا اور داسو ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی ہمسایہ ملک کے کوئی اعتراض نہیں کیا ، دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے نہ صرف 4500 میگا واٹ بجلی میسر آئے گی بلکہ اس سے آبپاشی کے لئے پہانی ذخیرہ کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا لہذا ہم بہر صورت دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پر امید ہیں۔
(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیا ئی بنک کے صدر کی پاکستان میں موجودگی بذات خود بین الاقوامی شراکت داروں کے پاکستان اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، اگر بین الاقوامی ڈونرز کو پاکستان پر اعتماد نہ ہوتا تو آج ایشیائی ترقیاتی بنک ے کے سربراہ یہاں موجود نہ ہوتے۔قبل ازیں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلابوں اور ریڈ زون میں جاری دھرنوں نے پاکستان کی اقتصادیات ا ور معیثت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس حوالے سے حکومت کے مستقبل کے لئے کئی طے شدہ اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ حا لیہ سیلابوں، دھرنوں اور شمالی وزیرستان کے بے گر افراد کے باعث معیثت بری طرح متاثر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو چاہئے کہ وہ ملک پر رحم کریں اور دھرنوں کو کہیں اور منتقل کریں کینکہ ملک اس سے زیادہ نقصانات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،دھرنوں کے باعث پاکستان کو متوقع بین الاقوامی فنڈ کی مد میں ملنے والے اڑھائی ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے حتی کہ موڈیز اورسٹینڈر ڈاینڈ پور بھی ان دھرنوں کے پاکستانی معیثت پر ہونے وا لے منفی اثرات کی نشاندہی کر چکے ہیں، تاہم اگر دھرنے ختم ہو جائیں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بہتر انداز میں نمٹا جائے تو پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔
دھرنوں سے زر مبادلہ لے ذخائر میں ہونے والا 2 ارب 40 کروڑ کامتوقع اضافہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جن میں سکوک کا اجراء ، او جی ڈی سی ایل کے شئیرز کی تقسیم کا معاملہ اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امدادی قسط کا معاملہ شامل ہیں، ان دھرنوں کے باعث عالمی مالیاتی فنڈ کی چوتھی قسط التوا کا شکا ر ہو سکتی ہے ،دھرنو ں کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور اسلامی سکوک بانڈ کا اجرا تاخیرکا شکا ر ہو اہے اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے قسط بھی لیٹ ملے گی جس سے خزانے کو 2.4ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ اے ڈی بی ہماری میکر و اکنامک پالیسیوں سے مطمئن ہے ، حکومت کے شروع کردہ اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد جاری رہے گا اور دھرنے ختم ہونے کے بعد ہونے والے نقصانات کی تلافی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں میں خواتین اور بچوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتی تا کہ ان کا نقصان نہ ہو ، حکومت مسئلہ کو بات چیت کے زریعے حل کرنا چاہتی ہے پر امن مذارکات مسئلی کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور مذاکرات کے زریعے ہی دونوں فریقین ون ون صورتحال میں مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں، وزیر اعطم نواز شریف نے بھی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے تاہم حکومت ملک کے بہتر ترین مفاد مین اور قومی خواہشات سامنے رکھتے ہوئے اس مسئلہ کو بہتر انداز میں جلد از جلد حل کرنے کی خواہشمند ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مختلف موضوعات پر مفید بات چیت ہوئی ہے اور بنک سمیت دیگر عالمی اداروں نے پاکستان کی معیثت کی ترقی اور اس کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے غیر ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا تا کہ ان کی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔
سحق ڈارنے کہاکہ انھوں ے اے ڈی بی کے صدر کے ساتھ دیامیر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بنک یہ سمجھتاہے کہ یہ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں ،وزیر خزانہ نے کہاکہ تربیلا ڈیم کی توسیع کی وجہ سے سیلا ب کی تباہ کاریاں کم ہوئی ہیں اگر تربیلا ڈیم کی توسیع نہ کی گئی ہوتی توسیلاب زیادہ تباہ کن ہوتا ، انھوں نے کہاکہ آٹھ اکتوبر کو امریکہ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران دیامیر بھاشا ڈیم کی مارکیٹنگ کی جائے گی انھوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ داسو اور دیامیر بھاشاڈیم دونوں ملکر چلیں گے اور اگر دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں مشکلات پیش آئیں تو حکومت اپنے وسائل سے یہ ڈیم تعمیر کرے گی ،وزیر خزانہ نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد اور سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن حکومت اپنے وسائل سے کر ے گی تاہم متاثرین کی بحالی کے لئے ایشیائی ترقیائی بنک سمیت دیگربین الاقوامی اداروں سے مدد طلب کی جائے گی امدادی اداروں کی جانب سے دی جانے والی امداد کو شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی ، اسحق ڈار نے کہاکہ بحالی کے کاموں کے لئے جاپان ، ترکی اور سعودی عرب نے امداد فراہم کرنے کے اشارے دئیے ہیں تاہم حکومت نقصان کا پورا اندازہ لگانے کے بعد ہی بحالی کے کاموں پر توجہ دے گی ،انھوں نے کہاکہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کی تباہی ہوئی ہے اور اس سے انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے جس کی وجے اقتصادی ترقی کی شرح پر منفی اثرات پڑے ہیں۔اس موقع پر وہاں موجود ایشیائی ترقیاتی بنک کے سربراہ تا کی ہیکو ناکاؤ نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان میں ترقی کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، شمالی وزیرستان میں بے گھر افراد کی بھالی سے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان مین خاصی تباہی اور نقصانات کئے ہیں تاہم حکومت پاکستان موثر انداز میں امدادی کاروائئوں مین مصورف ہے، پاکستان کے ساتھ آبپاشی، پانی اور توانائی کے شعبوں میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ڈیم ، جامشورو اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی تکمیل کے سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہو گینہوں نے کہا کہ جاپان کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے ممالک کی حمایت کرتا ہے اور اس منصوبہ میں پاکستان کو دیگر ممالک کی کمپنیوں کا تعاون بھی حاصل ہے، پاکستان مین کوئلہ کے وافر ذخائر موجود ہیں اور پاکستان ان سے بجلی بنانے کا خواہشمند ہے اس مسئلہ پر ایشائی ترقیاتی بنک کی پالیسیا ں وہی ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی تبیلی نہیں آئی کیونکہ ان ممالک کو توانائی بالخصوص بجلی کی ضرورت ہیاور کوئلہ کے وسیع ذخائر کو بجلی کی پیداوار کے لئے بھی استعمال ہونا چاہئے۔، انہوں نے کہا کہ تاپی علاقائی ممالک اور وسط ایشیا ئی ممالک کے تعاون کا عکاس ہے اور بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اس سے پاکستان کی توانائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہون نے پاکستان کے ویژن 2015 ء کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے مستقبل کے حوالے سے 2025 کی اہم حکمت عملی تیارکی ہے جس میں تمام اہم شعبوں بشمول توانائی، ہیومن ریسورس کیپیٹل اور منصوبہ بندی پر توجہ رکھتے ہوئے ایک ویژن تیار کیا گیا ہے ، 60 کی دھائی میں ایشیا اتنا خوشحال نہین تھا تا ہم بعض ممالک بالخصوص جنوبی کوریا نے اس خطہ میں اپنی مستقبل کے لئے بہتر حکمت عملی کے باعث کافی کامیابیاں دیکھیں ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیکو نکاؤ نے کہاہے کہ پاکستان کے اندر حالیہ سیلاب نے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے اور اے ڈی بی بحالی کے کام میں پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے حکومتی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی ترقی کی شرح میں بہتری آئی ہے اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں ، توانائی ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کی جانے والی اصلاحات قابل تعریف ہیں ،انھوں نے کہاکہ بنک پاکستان کے وژن 2025اور پانچ سالہ پروگرام کی حمایت کرتاہے ، اے ڈی بی کے صدر نے کہاکہ پاکستان کے اندر پانچ سالوں کے بعد جمہوری طریقے سے اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہوا ہے جو اچھا اقدام ہے، ،ایک سوال کے جواب میں ایشیا ئی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے اس سے نہ صر ف بجلی پیدا ہو گی بلکہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور ملک کے اند ر پانی کا ذخیرہ موجود ہو گا ،انھوں نے یہ واضح کیا کہ بنک اس منصوبے پر مدد فراہم کرے گا تاہم اس منصوبے کا لیڈر نہیں بنے گا، تاپی گیس منصوبے پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر نکاؤ نے کہاکہ اس سلسلے میں بہت جلد فریقین کے درمیان معاہد ے ہوجائیں گےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 18 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں‘ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے،مصباح الحق
-
وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، شرجیل انعام میمن ،سندھ کو اس کے حصہ کی گیس فراہم نہ کرکے وفاق صوبے کو بدترین مالی بحران اور صنعتی زبوں حالی کی ضانب دھکیل رہی ہے،صوبے کو آئین ... مزید
-
سیاسی شعور کی ضرورت ہے ، حکومتوں پر چھوڑا تو کچھ نہیں ہوگا ،جسٹس جواد ایس خواجہ ،لوگوں کو خود باشعور ہونا ہوگا ،سیاسی شعور ہوگا تو حکومت کا ہر محکمہ درست انداز میں کام کرے گا ، ہم نے اپنے معاملات ... مزید
-
چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کیس،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان ورکر پارٹی سے تفصیلی جواب الجواب 13 اکتوبر تک طلب کر لیا ،حکومت نے انتخابی اصلاحات نہ کرکے خود کو پریشانی میں ڈالا ہے اسکا ... مزید
-
موجودہ حکومت کے 3 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی شکایت کی تصدیق کاعمل ابتدائی مراحل میں ہے،سید خالد اقبال، موجودہ حکومت میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف کرپشن کے کیسزحتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ان ... مزید
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی تعلیم کیلئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی ،اس دور میں کسی بھی قوم کے مستقبل کا تعین جدیدیت اور ریسرچ سے ہوتا ہے،تقریب سے خطاب
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چنیوٹ میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کریں گے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
-
سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ مختارا مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ،سید قائم علی شاہ،جس بڑے ریلے کی توقع تھی ماہرین کے مطا بق اب وہ نہیں آرہا پھر بھی حکومت کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
-
چینی صدر اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، ژی جن پنگ نے دورہ بھارت کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر احمد آبادسے کیا،احمدآباد میں جگہ جگہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی تصویر ... مزید
-
امریکا نے عراق میں فوجی بھیجے تو بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا، داعش کی دھمکی ، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، عراق اور شام میں مسلح جدو جہد کرنے والے متحد ہوجائیں، ویڈیو بیان ... مزید
-
سکاٹ لینڈ ریفرنڈم، دیگر برطانوی علاقوں کے لیے امید کی راہ ہموار
-
امیر قطر جرمنی پہنچ گئے، جرمن صدر، چانسلر سے ملاقاتیں
-
چینی کا استعمال کم کر کے دانتوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، برطانوی ماہرینِ صحت،برطانیہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں سے چاکلیٹوں اور چینی سے بھری سافٹ ڈرنکس کو ہٹا نے کی تجویز دیدی
-
امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل،کیس کی سماعت کے موقع پر ڈھاکا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
-
کنیڈین ایئرفورس نے عجائب گھر سے جہازوں کے پرزے حاصل کیے
-
شامی فورسز کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک
-
روس،ارب پتی شخصیت منی لانڈرنگ کے الزام میں گھر میں نظربند، 65سالہ یوتوشنکوف روسی ہولڈنگ کمپنی اے ایف کے سسٹیما کے سربراہ ہیں،کمپنی کی الزام کی تردید
-
18 کروڑ عوام نے وزیراعظم منتخب کیا ،5ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے سکتا، وزیراعظم ،راستے صاف کرنا مشکل نہیں ، حکومت صبر و برد باری کا مظاہرہ کررہی ہے ،ملک سے تین سال میں بجلی کا بحران ختم کردینگے ... مزید
-
سپیکر ایاز صادق کے حلقے کے ریکارڈ کے معائنے کیلئے عمران خان کی درخواست منظور، ریکارڈ کا معائنہ صوبائی الیکشن کمیشن کے افسر کی زیر نگرانی کیا جائیگا ، اجلاس میں فیصلہ
-
مشرف کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ورنہ ایمر جنسی میں شامل تمام جرنیلوں کو گرفتار کیا جائے ، الطاف حسین ،پتا نہیں اسٹیبلشمنٹ کیوں ہم سے ناراض ہے اگر وہ ہماری مدد کرے تو ایم کیو ایم کی حکومت میں ... مزید
-
اقتدار میں آ کر غیرقانونی کام کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،عمران خان ، وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے تبدیلی آگئی ہے۔ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ... مزید
-
وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پو لیس حکام کے خلاف عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج، مقدمے میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شا مل ،مقدمہ ... مزید
-
پاکستان کا سرحد پار سے دہشت گرد حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج، افغانستان دوبارہ اس قسم کے حملوں کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، دفتر خارجہ
-
ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی صدر ،وزیر اعظم، وزیر خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں، اے ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ 200ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں توانائی ... مزید
-
نوازشریف اسی طرح مستعفی ہوں جس طرح جمہوری ممالک میں وزیراعظم اپنی نااہلی ثابت ہونے پر گھر جاتے ہیں ، طاہر القادری،حکمران استعفیٰ دیں، پارلیمنٹ ختم کریں دوسری صورت میں عوام جوتوں کے ساتھ کک آؤٹ ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 40 دہشت گرد ہلاک
-
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس، دھرنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا فیصلہ
-
دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت میں تعمیر کیا جائے گا ، محمد اسحاق ڈار ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تباہ کن سیلابوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اس منصوبے کو مکمل کرنے مین ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی امداد ... مزید
-
اگر پانی کے نئے ذخیرے تعمیر نہیں کئے جا تے تو آئندہ 15 برسوں میں پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامناہو گا، احسن اقبال ، ملک کے آبی اور خوراک کے تحفظ کے لئے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر نہایت ضروری ہے، ... مزید
-
اے این پی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم موجودگی کے باعث وزیرداخلہ سے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ،کیوں نہ وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر بھی گمشدہ افراد ... مزید
-
پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،بلاول بھٹو زرداری
-
سعد رفیق کا عمران خان سے دھرنے پرخرچ ہونے والے پیسوں کاحساب دینے کا مطالبہ ، عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کا مطالبہ کیاجاتاہے،سعدرفیق،عمران کرکٹ کے ہیروتوبن ... مزید
-
موجودہ صورتحال سے عوام اب دل برداشتہ ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات سے کھینچنے میں اجتناب کیا جائے ، سراج الحق، موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جرگہ نے آج سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ ... مزید
-
ملکی معیشت کو تیس سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا دھرنوں سے تیس دنوں میں پہنچا ہے،مولانا فضل الرحمن، دھرنوں میں ناچنے سے تبدیلی نہیں آئے گی ، کراچی میں قومیت ، علاقایت ، فرقہ واریت کے نام پر گردنیں ... مزید
-
دفعہ 144کا اسلام آباد میں نفاذ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے روک دیا،امن و امان کی ذمہ داری ... مزید
-
مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، رحمان ملک، سب کی نظریں اسلام آباد پر ہیں،یہاں ایک گاؤں کا سماں ہے،چین کے صدر نے دورہ پاکستان مؤخر کیا،بھارت آج ان کا استقبال کر رہا ہے اورہم ... مزید
-
کراچی کی افغان بستی میں پولیس مقابلہ،7 دہشت گرد ہلاک
-
جو لوگ پاک فوج کا نام خراب کر رہے ہیں فوج خود انکوائری کرے تاکہ لوگوں کے اندر ابہام دورہوسکے،سینیٹر سعید غنی ،عوام دارالحکومت کی سڑکوں پر جو ہورہا ہے دیکھ رہے ہیں،تحریک انصاف نے ایوان میں آکر پارلیمنٹ ... مزید
-
پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ میں جمعہ کو مشترکہ اجلاس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خورشید شاہ ، وزیراعظم عوام کو اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے دھرنے والوں کونہ چھیڑا جائے چاہے وہ ایک ... مزید
-
ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا فلائٹ میں تاخیر ہے،مجھے بٹھا لیا گیا،رمیش لعل ،پی آئی اے کے کچھ افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ایک بزرگ خاتون کے کہنے پر باہر نکل آیا،اقلیتی ... مزید
-
مرسوں مرسوں سندھ ناں ڈیسوں ،بلاول کا ٹوئٹ ، ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسوں،الطاف حسین کا جواب
-
بلاول بھٹو بڑی جماعت کے سربرا ہیں ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،شرجیل انعام میمن ،ہمیں بلاول کے لیڈرہونے پرفخرہے ،کسی سے کوئی اتحادخطرے میں نہیں، آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا،نجی ... مزید
-
نواز شریف ملک کے آئینی وزیراعظم ، استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، سیا سی قائدین، دھرنوں کے باعث کاروباری، معاشی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی متاثر،، قومی معیشت کو اربوں روپے کا ... مزید
-
فلائٹ فنی وجوہات کی بنیاد پر تاخیر کا شکار ہوئی،وی آئی پی کلچر پر یقین نہیں رکھتے، رحمان ملک،معزز ایم این اے کو جہاز سے اتارنے والوں کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج نہ کروایا تو وہ خود پولیس کے پاس جائیں ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،میجر جنرل نذیر بٹ یامیجر جنرل رضوان اختر؟،نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ فیصلہ چند روز میں متوقع، ابھی تک فوج اور سول حکومت کے درمیان رسمی ... مزید
-
افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کو ”سیاسی حربے“ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں، سر تا ج عزیز، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں مصالحتی طریقے سے ... مزید
-
بھارت ،کشمیری مسلمانوں کے لئے مدد کی اپیل کرنے پر انتہا پسند ہندوں کایونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملہ ، تشددکر کے زخمی کر دیا،بجر نگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے دھشتگردو ں کی وکرم یونیورسٹی میں تو ... مزید
-
پاکستان میں 4کروڑافرادکوغذائی قلت کاسامناہے،اقوامِ متحدہ ، پاکستان میں غذائی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی, دنیا میں ہر 9میں سے ایک شخص کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، مجموعی طور ... مزید
-
پاکستان میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا ، تعداد روز بروز بڑھنے لگی، پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.