وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس، دھرنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) پارلیمانی رہنماوٴں نے دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ تک چلایا جائے گا جبکہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :