نیویارک کے پارک میں پاکستانی خاتون پر حملہ کے مرتکب سابق امریکی میرین فوجی کیخلاف مقدمہ درج،پار ک میں چہل قدمی کے دوران سفید فام فوجی نے 24سالہ خاتون کو زدوکوب کیا تھا

بدھ 17 ستمبر 2014 09:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)نیویارک کے ایک مقامی پارک میں چند روز قبل پاکستانی خاتون پر حملہ کرنے والے سابقہ میرین فوجی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے پارک میں چہل قدمی کرنے والی چوبیس سالہ شبانہ چوہدری کو نفرت آمیز کلمات کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا اور کہا کہ تم ہمارے ملک اور ہمارے پڑوس میں کیا کررہی ہو نکل جاؤ دو سالہ بچے اور شوہر کے ساتھ حاملہ خاتون جارہی ہیں پاکستان سے امیگرنٹ ویزے پر نیویارک پہنچی ہیں جنہیں ایک سفید فام سابقہ فوجی اہلکار نفرت اور غضب کا نشانہ بننا پڑا پولیس نے اینڈریو نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :