وزیراعظم نوازشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ،دورہ 2سے 3روزکاہوگا،مسعودخان

بدھ 17 ستمبر 2014 09:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)وزیراعظم پاکستان میاں نوا زشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابقاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعودخان نے بتایاہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اوروہ رواں ماہ کے آخری ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسعودخان نے بتایاکہ وزیراعظم کادورہ دوسے تین روزہ ہوگا،تاہم وزیراعظم کااس موقع پرواشنگٹن جانااورکسی رہنماسے ملاقات کرناابھی تک طے نہیں ہے ۔