ایشیائی ترقیاتی بینک دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مدد کرے،اسحاق ڈار

بدھ 17 ستمبر 2014 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کی مدد کرے۔منگل کے روز اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نکاؤ تہکیکوسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پور کرن کیلئے پاکستان تائی پے اور کاسا1000 منصوبوں پر بھی پیش رفت کا خواہاں ہے، ۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک متبادل توانائی کے منصوبے اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بینک دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل میں پاکستان کی مدد کرے گا کیونکہ یہ ملک میں آبی وسائل کو بہتر بنانے کا اہم منصوبہ بھی ہے۔صلاحات اور انفراسٹرکچر کی بہتری مضبوط اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کر سکتی ہے

متعلقہ عنوان :