سابق صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 17 ستمبر 2014 09:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔