وسطی افریقن جمہوریہ میں عالمی امن مشن میں شمولیت کیلئے پاک فوج کا پہلا دستہ بننگوئی روانہ، فوجی دستے کی سلیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کو پا ک فوج مکمل اعتماد ہے، آئی ایس پی آر

منگل 16 ستمبر 2014 09:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) پاک فوج کا پہلا امن دستہ وسطی افریقن جمہوریہ کیلئے ر روانہ ہو گیا جہاں وہ افریقہ کے انتہائی غریب ترین میں امن وامان کی بحالی کیلئے قائم ہونے والے نئے اقوام متحدہ کے امن مشن (ایم آئی این یو ایس سی اے ) کے تحت خدمات سرانجام دیگا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کیمطابق1100فوجیوں پر مشتمل پہلا دستہ پیر کے روز بنکوئی کیلئے روانہ ہوا جہاں وہ قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے قائم نئے امن مشن میں اپنی ذمہ داریاں سنھبالے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی افریقن جمہوریہ میں پہلے امن مشن میں پاکستانی فوجی دستے کاانتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کو پا ک فوج اور عالمی امن و سیکورٹی کے حوالے سے اس کی شراکت داری پر مکمل اعتماد ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت دنیا کے 24ممالک میں41 امن مشنز میں شامل ہے اور مجموعی طور پر 8000سیکورٹی اہلکار عالمی مشن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،۔