ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل، جرمن نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقاتیں، آپریشن ضرب عضب سمیت افغانستان کی صورتحال ،پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 16 ستمبر 2014 09:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل سے ملاقات‘ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دونوں سربراہون کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاکستان افغانستان کے مابین تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا یاد رہے کہ ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل ہیڈ کوارٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے نائب وزیرامورخارجہ مارکس ایڈررنے ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق پیرکے روزجی ایچ کیومیں ہونے والی ملاقات کے دوران جاری آپریشن ضرب عضب اورافغانستان میں تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جرمن وزیرکے ہمراہ ٹاسک فورس افغانستان ،پاکستان کے سربراہ تھومس زاہنیسن اورجرمنی کے پاکستا ن میں سفیرڈاکٹرکریل نن بھی موجودتھے ۔