ایسے کوئی بھی نوٹ جس پر کسی قسم کی تحریر لکھی ہو گی قبو ل نہیں کیا جائیگا، اس نوٹ کی قدر ختم ہو جائے گی،اسٹیٹ بینک

پیر 15 ستمبر 2014 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایسے کوئی بھی نوٹ جس پر کسی قسم کی تحریر لکھی ہو گی قبو ل نہیں کیا جائیگا اور اس نوٹ کی قدر ختم ہو جائے گی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا بیان پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اشیاء کی خریداری سے پہلے نوٹوں پر گو نواز گو تحریرکریں ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ قوانین موجود ہے کہ اگر روپیہ پر پین کا کوئی نشان ہو،قائد اعظم کی تصویر میں پین کا استعمال کیا گیا ہو یا پر نوٹ پر نعرے یا کسی بھی قسم کی کوئی تحریر ہو گی توایسے نوٹ اپنی قدر کھو دیں گے اور کرنسی نوٹ کے صفر ہونے کا ذمہ دار حامل شخص ہو گا، نوٹ پر کسی بھی قسم کی تحریرہونے پربینک اس نوٹ لینے کا مجاز نہیں ہو گا ۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوٹ پر گو نواز گو کے نعرے لکھے گئے تو وہ نوٹ بھی اپنی قدر کھو دیں گے ۔