ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آ ج پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے ،حکومتی ٹیم صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کریگی ،ذرائع

پیر 15 ستمبر 2014 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آ ج پیر کو پاکستان پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرکا یہ دورہ تین روز کا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق حکومتی ٹیم صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کریگی جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے فنڈ کی متوقع فراہمی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اسحاق ڈار کے علاوہ وزیراعظم اور صدر پاکستان سے بھی ملاقات کرینگے-

متعلقہ عنوان :