پنجاب‘ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا

پیر 15 ستمبر 2014 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب‘ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا‘ 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارچ 2014ء میں سپریم کورٹ نے صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ جلداز جلد حلقہ بندیاں کرواکر 15 نومبر تک الیکشن کروادیں جبکہ تاحال صوبوں نے حلقہ بندیاں نہیں کروائیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی ہے۔ 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔