لوگوں کے گھروں میں ما تم ہے مگر اسلام آباد میں پا رلیمنٹ کو نہ ما ننے وا لے خو شیاں منا رہے ہیں او میو زیکل پرو گرام ہو رہا ہے ، خورشید شاہ، شاہ محمود سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرز کی سیا ست نہ کریں ورنہ پھر کو ئی کام نہیں کر سکے گا، ادارے کسی فرد کے لیے نہیں ملک کے لیے کام کر تے ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 15 ستمبر 2014 09:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں لا کھوں لو گ با رشوں اور سیلاب سے پریشان ہیں اور لو گوں کے گھروں میں ما تم ہے مگر اسلام آباد میں پا رلیمنٹ کو نہ ما ننے وا لے خو شیاں منا رہے ہیں اور آج بھی میو زیکل پرو گرام ہو رہا ہے سکھر ائیر پور ٹ کے گیٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والے کہتے ہیں کہ وہ کسی پا رلیمنٹ کو نہیں ما نتے ایک پا رلیمنٹ کو گا لی دیتا ہے تو دوسر ااسے ماں قرار دیتا ہے میں نے شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرز کی سیا ست نہ کریں ورنہ پھر کو ئی کام نہیں کر سکے گا ان کا کہنا تھا کہ ادارے کسی فرد کے لیے نہیں ملک کے لیے کام کر تے ہیں مذکرات کرنا اور امن و امان قائم کرنا حکو مت کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تا ریخ کے اڑسٹھ سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پی ٹی وی یا سکرٹریٹ پر قبضہ ہوا ہوانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جرگہ بنا یا تھا جس نے کو شش بھی کی کہ مل بیٹھکر بات چیت کی اور اس نے یہ کو شش نیک نیتی سے کی مگر ابھی تک اس کا اچھا ریسپا نس نہیں ملا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں عسکری میڈیا سیل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری بات کا جواب دیاان کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہو ریت کی حما یت کر تے ہیں اس لیے آئین کے منا فی کو ئی بات قبول نہیں کریں گے انہوں نے الطاف بھائی کے بیان کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں صرف اتنا کہا کہ وہ با دشاہ آدمی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :