پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے سربراہ ڈی جے بٹ کو بھی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اتوار 14 ستمبر 2014 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے سربراہ ڈی جے بٹ کو بھی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عین اس وقت جب پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی جاری تھی اور اس دوران ڈی جے بٹ کو کورٹ روم میں رکھا گیا تھا پولیس نے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا اور خاموشی سے ڈی جے بٹ کو اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا ۔